بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر ’سوائے اسرائیل کے‘ کی عبارت پھر شامل

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے دورِ حکومت کے آخری سالوں میں یہ عبارت ہٹا دی گئی تھی۔

23 اکتوبر، 2007 کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی لوگ ایک ایوی ایشن کمپنی کے دروازے پر پاسپورٹ دکھا رہے ہیں (اے ایف پی)

بنگلہ دیش نے ایک بار پھر اپنے پاسپورٹس پر ’سوائے اسرائیل کے‘ کی عبارت شامل کر دی ہے، جس کے بعد شہریوں کے لیے اسرائیل کا سفر ممنوع ہو گیا ہے۔ 

مقامی میڈیا نے اتوار کو اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل مسلمان اکثریتی ملک بنگلہ دیش میں ایک حساس مسئلہ رہا ہے، جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔
 
’تمام ممالک کے لیے قابلِ استعمال، سوائے اسرائیل کے‘ کی عبارت کئی دہائیوں تک بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر درج رہی۔ تاہم سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے دورِ حکومت کے آخری سالوں میں یہ عبارت ہٹا دی گئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اتوار کو وزارت داخلہ کی ڈپٹی سیکریٹری نیلیما افروز نے سرکاری خبر رساں ادارے بی ایس ایس کو بتایا کہ حکام نے گذشتہ ہفتے ایک ہدایت جاری کی جس کے تحت مذکورہ عبارت کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دی ڈیلی سٹار کے مطابق نیلیما افروز نے بتایا کہ امیگریشن اور پاسپورٹ کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کو اس تبدیلی پر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
 
2021 میں یہ الفاظ پاسپورٹ سے حذف کر دیے گئے تھے۔ تاہم اس وقت کی حکومت نے واضح کیا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے ملک کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔
 
فلسطین کی آزادی کے حق میں بنگلہ دیش کی حمایت ہفتے کو اس وقت ایک بار پھر نمایاں ہوئی جب تقریباً ایک لاکھ افراد نے غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈھاکہ میں مظاہرہ کیا۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا