اسلام آباد کا پی ایس ایل سفر ختم، کراچی کنگز سیمی فائنل میں

کراچی کنگز نے دو مرتبہ پی ایس ایل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کراچی کنگز کے ارشد اقبال اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو آؤٹ کرنے کے بعد (اے ایف پی)

کراچی کنگز نے دو مرتبہ پاکستان سپر لیگ جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اسلام آباد کی ٹیم ہفتے کو کراچی کے خالی سٹیڈیم میں اپنے چار اوور سیز کھلاڑیوں کے بغیر اتری، جو کرونا وبا کے پیش نظر اپنے اپنے ملک جا چکے ہیں۔
اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، جسے کنگز نے 19.2 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہدف کے تعاقب میں اوپنر شرجیل خان نے کنگز کو 14 گیندوں پر جارحانہ 37 رنز بنا کر اچھی بنیاد فراہم کی۔ کنگز نے پہلے پانچ اوورز میں 60 رنز بنائے۔ اس موقعے پر فاسٹ بولر عاقف جاوید نے شرجیل اور موسی خان بابر اعظم (19) کو آؤٹ کر کے اسلام آباد کو واپس میچ میں لے آئے۔

لیگ سپنر شاداب خان کی 28 رنز دے کر دو وکٹوں نے بھی کراچی کے لیے مشکلات پیدا کیں اور ایک مرحلے پر کراچی کو آخری دو اوورز میں 18 رنز چاہیے تھے، جب آٹھویں نمبر پر آنے والے عمید آصف (13*) نے شاداب کو چھکا مار دیا، پھر انہوں نے رومان رئیس کے آخری اوور میں چوکا لگاتے ہوئے میچ ختم کر دیا۔
اسلام آباد کی جانب سے حسین طلعت نے 37 جبکہ سیزن فائیو میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فل سولٹ نے 25 رنز سکور کیے۔
2018 اور 2016 میں پی ایس ایل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے رواں سیزن میں اب تک 10 میچوں میں سے صرف تین جیتے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسلام آباد کی ٹیم ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ۔
 
whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ