کرونا (کورونا) وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ۔19 دنیا بھر میں کم از کم 27 ہزار زندگیاں نگل چکی ہے۔
دنیا کو درپیش اس ہیلتھ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کئی ملکوں کی فوج بھی میدان میں اتر آئی ہے۔
اپنے ملکوں میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں پر گشت کے علاوہ فوج نے کئی جگہوں پر راتوں رات فیلڈ ہسپتال قائم کیے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سربیا میں، جہاں اب تک کووڈ۔ 19 سے 300 لوگ متاثر ہوئے ہیں، برف باری کے باوجود فوجیوں نے تین ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا۔
اسی طرح ارجنٹینا میں فوج اپنا لنگر خانہ قائم کر کے مستحق لوگوں میں کھانا بانٹ رہی ہے۔
فرانس کے شہر مل ہاؤس میں، جہاں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں، فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔
ادھر روس نے اٹلی میں اس مہلک وبا پر قابو پانے کے لیے اپنے 100 فوجی بھیجے ہیں جن میں کرونا ایکسپرٹ اور طبی عملہ شامل ہے۔
ہونڈورس میں بھی فوج نے مستحق لوگوں میں راشن اور دیگر اشیا تقسیم کیں۔