دی انڈپینڈنٹ کو معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انگلش پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلش فٹ بال لیگ میں 'اکثریتی رائے' ہے کہ 2019-20 کے بقیہ سیزن کو بند سٹیڈیمز میں مکمل کر لیا جائے۔
اس رائے کو کرونا وائرس کے موجودہ بحران کے فٹ بال پر پڑنے والے اثرات کے مسئلے کا سب سے زیادہ قابل عمل حل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور یہی وہ حل ہے جس کے لیے فریق سب سے زیادہ کوششیں کر رہے ہیں۔
پریمیئر لیگ، ای ایف ایل اور پروفیشنل فٹ بالرز ایسوسی ایشن نے جمعرات اور جمعے کو اس ضمن میں بات چیت کی، جس میں بنیادی زور کرونا وائرس کے فٹ بال کے کھیل پر معاشی اثرات پر تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اسی لیے اس حل کو بڑی حد تک پسند کیا جا رہا ہے کہ سیزن 2019-20 کو ختم کرلیا جائے، چاہے وہ جب بھی ہو۔ اس حل کو زیادہ منصفانہ دیکھا جا رہا ہے جس میں کم قانونی مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا بجائے اس کے کہ 2020-21 کا سیزن مختصر کر دیا جائے۔
یہ موقف بہت سی شخصیات کا رہا ہے اور 12 مارچ کو دی انڈپینڈنٹ نے اس بارے میں رپورٹ شائع کی تھی، لیکن کرونا بحران کے دوران سیزن جاری رکھنے پر ابتدائی اتفاق نے پریشانی پیدا کر دی۔
ایسی صورت حال میں عمومی طور پر فٹ بال کا کھیل اس مسئلے کے مقابلے میں مضبوط ہے، ایسے مسائل سامنے آئے ہیں جن سے اندر کی لڑائی شروع ہونے کے بڑے امکان کا اشارہ ملتا ہے اور کھیل پہلے ہی نجی سطح پر 'بدترین ذاتی مفادات' کے الزامات کا سامنا کر چکا ہے۔
ایسے وقت میں جب براڈ کاسٹنگ کے معاہدے برقرار رکھنا اور دباؤ کے شکار کلبز کو کمائی کی ضمانت دینا مشکل ہو گا، دیگر ترغیبات بھی ہیں۔ فٹ بال کے کھیل میں بہت سے لوگوں کو بتایا گیا کہ حکومت صحت اور سلامتی کی گائیڈ لائن میں 'بند میدانوں میں' کھیلوں کی حمایت کرے گی کیونکہ یہ لوگ محسوس کرتے ہیں کہ اس سے مشکل وقت میں لوگوں کی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے ضروری عنصر بحال ہو جائے گا۔
© The Independent