حال ہی میں امریکہ سے لوٹنے والی سماجی کارکن جلیلہ حیدر نے کرونا (کورونا) وبا کے پیش نظر پاکستان میں جاری لاک ڈاؤن کو اپنے وی لاگ کا موضوع بنایا ہے۔
جلیلہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اکثر لوگ بھوک اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں لہٰذا امیر لوگ سوشل میڈیا پر اچھے کھانوں اور ڈشز کی پوسٹس شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ غریب لوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔
اس کے علاوہ جلیلہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنا وقت کیسے گزار رہی ہیں۔