عامر خان اپنے کیریئر کی آخری فائٹ کس سے کرنا چاہتے ہیں؟

اطلاعات کے مطابق عامر خان ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اپنی آخری فائٹ کسی سٹار باکسر سے کریں۔

عامر خان نے صرف 17 سال کی عمر میں اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا تھا (اے ایف پی )

باکسنگ کے سابق عالمی چیمپیئن عامر خان نے اپنے کیریئر کی آخری فائٹ مینی پیکائیو یا ہم وطن برطانوی باکسر کیل بروک کے خلاف لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ سال جولائی میں سعودی عرب میں بلی ڈب کے خلاف فائٹ کے چوتھے راؤنڈ میں فتح حاصل کرنے والے عامر خان ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں لیکن 33 سالہ عامر خان نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کا اختتام عالمی سطح پر درجہ اول کے کھلاڑیوں کے خلاف مقابلے سے کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو عامر خان نے اپنے پروموٹر ایڈی ہیرن سے انسٹاگرام پر مخاطب ہوتے ہوئے کہا 'میرے اندر اب بھی ایک یا دو مقابلوں کی قوت باقی ہے۔ مجھے بڑے مقابلے ہمت دیتے ہیں۔ جب آپ اتنا پیسہ کما چکے ہوں اور اتنے ٹائلٹز جیت چکے ہوں۔ آپ کو کیا چیز پرعزم رکھے گی؟ مینی پیکائیو کے خلاف مقابلہ بہت بڑا ہو گا چاہے یہ جہاں بھی ہو اور پھر برطانیہ میں ایک اور بڑا مقابلہ کیل بروک سے ہو سکتا ہے۔'

عامر خان نے صرف 17 سال کی عمر میں اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرتے ہوئے دو لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیے تھے، لیکن 2016  سے کانیلو الواریز سے مقابلے کے علاوہ عالمی سٹارز جیسے کہ فلوئیڈ مے ویدر اور پیکایئو سے مقابلہ نہیں کر پائے۔

کرونا (کورونا) وائرس کے باعث ابھی تک عامر خان کے اگلے مقابلے کی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا۔ وہ کہتے ہیں کہ 'میں لڑنا چاہتا ہوں لیکن میں نہیں جانتا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے یہ صورت حال کب تک چلے گی۔'

گذشتہ ہفتے عامر خان نے اپنا 5600 مربع میٹر کا شادی ہال برطانیہ کے ہسپتالوں میں جگہ کی کمی کے باعث مریضوں کو رکھنے کے لیے برطانوی محکمہ صحت کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل