انڈپینڈنٹ اردو کے ساتھ بحیثیت وی لاگر منسلک جلیلہ حیدر مختلف موضوعات پر اظہار خیال کرتی ہیں، لیکن انہیں بہت سے منفی تبصرے اور تنقید بھی برداشت کرنی پڑتی ہے۔
اپنے اس وی لاگ میں جلیلہ نے بتایا ہے کہ کس طرح انہوں نے وی لاگنگ کا آغاز کیا اور انہیں کیا مشکلات پیش آئیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جلیلہ کے بقول وہ سوشل میڈیا پر فعال تھیں لیکن انہیں ٹیکنالوجی کا اتنا استعمال نہیں آتا تھا، لیکن انڈپینڈنٹ اردو نے دو انہیں منٹ میں اپنی بات پہنچانے کا موقع فراہم کیا۔
انہوں نے بتایا: 'اس ایک سال میں بہت اچھا تجربہ رہا لیکن تبصروں میں کبھی کبھار بہت متازع باتیں اور گالم گلوچ ہوتی ہے، جن کا وی لاگ کے موضوع سے کوئی تعلق بھی نہیں ہوتا۔'
بقول جلیلہ: 'مجھے ایسے تبصرے پڑھ کر ہنسی بھی آتی ہے کہ لوگوں کی سوچ کتنی محدود ہے، لیکن ہمارا کام شعور پہنچانا ہے اور ہم اس کو جاری رکھیں گے۔'