کوئٹہ میں ایک رضاکار تنظیم کی جانب سے کرونا سے آگاہی اور فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وال پینٹنگز بنائی گئیں۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے لڑنے والے اور عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے دب رات کوششیں کرنے والے اہلکاروں کو ’فرنٹ لائن ہیروز‘، ’آور ہیروز‘ وغیرہ کے ناموں کے ساتھ خراج پیش کیا جا رہے ہے۔
ان فرنٹ لائن ہیروز میں ڈاکٹر، نرسز، طبی عملہ، پولیس وغیرہ کے اہلکار شامل ہیں۔
اسی سلسلے میں کوئٹہ کے خواتین اور مرد فن کاروں نے فرنٹ لائن پر کرونا کے خلاف لڑنے والوں کی تصاویر بنائیں۔
ان فنکاروں نے خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تصاویر میں عوام کو گھروں میں رہنے کا پیغام بھی دیا۔
مہم میں حصہ لینے والے ایک رضا کار ام البنین نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وال پینٹنگ کا مقصد لوگوں کو کرونا کے حوالے سے آگاہی دینا ہے تاکہ وہ اس خطرے کا ادراک کریں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ گھروں میں رہیں تاکہ وہ اور دوسرے بھی اس مرض سے محفوظ رہ سکیں۔