ریسرچ لائبریری پشاور نے 2018 میں شائع شدہ اعلیٰ تحقیقی و علمی کتابوں پر انعامی مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور میں جاری ایک بیان کے مطابق گذشتہ سالوں کی طرح سال 2018 میں بھی پشتو، اردو، انگریزی، فارسی اور عربی زبانوں میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مصنفین کے لیے ان کی کتابوں پرانعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مصنفین کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہونا ضروری ہے خواہ وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں رہتے ہوں۔ مقابلے کے لیے کتاب کے دو نسخے مکمل پتہ اور کوائف سمیت ریسرچ لائبریری پشاور، فرمان منرل، بالمقابل فاٹا سیکرٹریٹ، ورسک روڈ، پشاور کے پتے پر ارسال کرنا ضروری ہے۔
مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اندراج کاوانے کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے۔ علمی، ادبی، تحقیقی، تنقیدی اور سائنسی موضوعات پر لکھی جانے والی کتب کو ترجیح دی جائے گی۔
کتابوں کے اول، دوم اور سوم انعامات کا فیصلہ معروف دانشوروں اور محققین پر مشتمل ایک کمیٹی کرے گی۔