پاکستان میں ٹوئٹر پر 'کرنل کی بیوی' کا ہیش ٹیگ بڑے زور و شور سے ٹرینڈ کر رہا ہے اور اس کی وجہ وہ ویڈیو ہے، جو گذشتہ روز سے وائرل ہے۔
اس ویڈیو میں ایک خاتون خود کو کرنل کی بیوی کہتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی اور بد تمیزی کرتی نظر آتی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 20 مئی کی شام چار بج کر 45 منٹ پر مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پر پیش آیا، جہاں مذکورہ خاتون شنکیاری جاتے ہوئے مانسہرہ ٹنل سے گزرنا چاہتی تھیں، تاہم روکے جانے پر انہوں نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور خود ہی رکاوٹیں ہٹا دیں۔
موٹروے پر تعینات ایک کانسٹیبل کی جانب سے بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گاڑی کے سامنے کھڑے پولیس اہلکار کے لیے کہتی ہیں کہ 'چڑھا دو اس پر گاڑی' اور روکے جانے کی متعدد کوششوں کے باوجود تیزی سے گاڑی لے کر چلی جاتی ہیں۔
یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ خاتون نے خود کو جن کرنل صاحب کی اہلیہ قرار دیا، ان کے خلاف ستمبر 2018 میں ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کا الزام ہے جبکہ ان دونوں واقعات میں ایک ہی گاڑی نظر آرہی ہے، تاہم اس بات کی ابھی تک تصدیق نہیں کی جا سکی۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان امڈ آیا اور لوگوں نے مذکورہ خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
Nothing to say after watching this....#کرنل_کی_بیوی #ColonelKiBiwi pic.twitter.com/moTa2o7GYc
— Waseem Nabi (@wsm_nabi) May 20, 2020
سیف اللہ تالپور نامی صارف نے لکھا: 'کچھ لوگوں کے ذہن بچپن میں ہی اپنے والدین کی تربیت کی وجہ سے ایسے ہوجاتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ جو کچھ وہ سوچ یا کر رہے ہیں وہی بالکل درست ہے۔ کرنل کی بیوی کی ہی مثال لے لیں۔'
Some people’s mind are so hard-wired based on what they have been taught in childhood by their parents. Their minds have been programmed to think in a certain way that they think their perspective is the absolute true, likewise taking an example of colonel's wife.#کرنل_کی_بیوی pic.twitter.com/9kihtfTjv2
— Saifullah Talpur (@MirSaif101) May 21, 2020
حسیب نامی ایک صارف نے لکھا کہ 'قانون اور قواعد سب کے لیے برابر ہوں یا پھر کوئی قانون نہ ہو۔ ہم ان خاتون کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں۔'
there should be one rule for all or there should be no rule,
— Haseeb (@haseeb_425) May 21, 2020
we want this lady behind the bars#ColonelKiBiwi#کرنل_کی_بیوی pic.twitter.com/BcWHgZH34o
محمد یوسف رئیسانی نے لکھا: 'یہ بہت اچھی بات ہے کہ یہ خاتون خود کرنل نہیں ہیں۔'
That’s good she is not colonel herself #کرنل_کی_بیوی
— MOHAMMAD YOUSAF RAISANI (@raisani_yousaf) May 21, 2020
خود کو کرنل کی بیوی کہنے پر سوشل میڈیا پر پاکستان فوج پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ اسی حوالے سے عمیر صفدر نامی صارف نے لکھا کہ 'کچھ لوگ صرف ایک خاتون کی وجہ سے پورے ادارے پر تنقید کر رہے ہیں۔ پاکستان فوج وہ ادارہ ہے، جہاں ملک کے کسی بھی ادارے سے زیادہ ڈسپلن پایا جاتا ہے۔'
Some peoples are critisizing the whole institute just because of the shameful act of the lady.
— Umair Safdar (@UmairSafdar2) May 21, 2020
Pakistan army is the institue which have the more discipline then any other institute in pakistan.
#کرنل_کی_بیوی#ColonelKiBiwi
کچھ لوگوں نے خاتون کو روکنے والے پولیس اہلکار کو بھی سراہا۔
more respect to this brave man!!#کرنل_کی_بیوی pic.twitter.com/AMxXYMWU2L
— Zubair (@Zaibi_009) May 20, 2020
One step towards equal law enforcement in Pakistan.
— Sardar Obaid (@sardar_obkhan) May 21, 2020
Not all heros wear capes! #کرنل_کی_بیوی pic.twitter.com/Y8GVp10m1f
ایک طرف جہاں ٹوئٹر صارفین مذکورہ خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں کچھ لوگوں کی حس مزاح بھی جاگ گئی اور انہوں نے اس سنجیدہ معاملے کو بھی میمز کے ذریعے سے بیان کیا۔
فیضان چوہدری نامی ایک صارف نے ایک میم شیئر کی اور ساتھ میں لکھا: 'کرنل صاحب کے تاثرات یہ جاننے کے بعد کہ ان کی بیوی ٹوئٹر پینل پر ٹاپ کر رہی ہیں۔'
Colonel after knowing that his wife is on top of the Twitter trend panel: #کرنل_کی_بیوی pic.twitter.com/KzOGn7OlMW
— Faizan Ch (@FaizanChx) May 21, 2020
سمیر عباسی نے مشہور ڈامے 'میرے پاس تم ہو' کے دو کرداروں پر مشتمل میم شیئر کر کے لکھا: ' کرنل صاحب اس واقعے کے بعد کہہ رہے ہوں گے، یہ کون ہے، میں اس کو نہیں جانتا، لے جاؤ اسے۔'
Meanwhile Colonel sb to his wife after this incident, "Ye kon ha ma isko nai janta, lay jao issay" #کرنل_کی_بیوی pic.twitter.com/5ZC1ZfewmB
— SUMAIR Abbasi ;-) (@SumairABBASI10) May 20, 2020