ملیے تین عالمی ریکارڈ بنانے والی پاکستانی فٹ بالر سے

پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان کی خواہش ہے کہ پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم جلد ہی فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں حصہ لے اور ورلڈ کپ جیتے بھی۔

انہتر گھنٹے تک کھیلے جانی والے فٹ بال میچ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی ویمنز فٹ بال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان مسلسل تیسری بار علمی ریکارڈ ہولڈر بن گئیں۔

ہاجرہ خان نے جس فٹ بال میچ میں اپنا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا وہ فرانس کے شہر لیون میں فیفا ویمن ورلڈ کپ 2019 کے دوران کھیلا گیا۔ اس میچ کو تاریخ کا تویل ترین میچ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

پاکستان ویمنز فٹ بال میں سب سے زیادہ گول سکور کرنے والی ہاجرہ کو ان کے ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ اس ماہ حاصل ہوا۔

یہ میچ گذشتہ سال جون میں پانچ روز تک جاری رہنے والے ایکول پلیئنگ فیلڈ فیسٹیول آف فٹ بال میں مسلسل انہتر گھنٹوں تک فائیو اے سائیڈ میچ کے طور پر کھیلا گیا۔  

اس میچ میں دو علمی ریکارڈ قائم کیے گئے جن میں اب تک کے کسی بھی فائیو اے سائیڈ میچ میں کھیلے جانے والے سب سے زیادہ کھلاڑی ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا اور ساتھ ہی کسی فٹ بال میچ میں سب سے زیادہ قوموں سے کھلاڑی شامل ہونے کا ریکارڈ بھی بنایا گیا۔ اس میچ میں کل تین ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں آٹھ سو سے زائد خواتین فٹ بالرز شامل تھیں۔

اس میچ میں کُل اکیاون قوموں سے تعلق رکھنے والی خواتین فٹ بالرز نے حصہ لیا جن میں پاکستان کی ٹیم بھی شامل تھی اور ہاجرہ خان نے ان دونوں میچز کا حصہ بن کر یہ دو علمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو سے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ صرف تین علمی ریکارڈز بنانے کے بعد رکیں گی نہیں بلکہ اس کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گی۔ تاہم انہوں نے پاکستان میں ویمنز فٹ بال کی ابتر صورت حال پر افسوس کا اظہار کیا۔

ہاجرہ کے مطابق پچھلے سال جب وہ فرانس میں ہونے والے ویمنز فٹ بال ورلڈکپ کو دیکھنے گئیں تو انہیں اس بات شدید افسوس تھا کہ پاکستان کہ خواتین فٹ بالرز انتہائی باصلاحیت ہونے کے باوجود بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر رہیں۔ ان کے لیے خود یہ افسوس کا مقام تھا کیوں کہ پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کی کپتان ہونے کے باوجود بھی وہ عام شائقین کی طرح میچ دیکھ رہیں تھیں۔

ہاجرہ کی خواہش ہے کہ پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم جلد ہی فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں حصہ لے اور ورلڈ کپ جیتے بھی۔

ہاجرہ کے مطابق: ’یہ صرف تب ہی ممکن ہے جب پاکستانی فٹ بال ٹیم کو پھر سے بحال کیا جائے گا۔ بورڈ کی عدم دلچسپی اور فنڈز کی کمی ہونے کے باعث خواتین فٹ بالرز کافی عرصے سے نیشنل لیول پر بھی نہیں کھیل پائی ہیں جبکہ مردوں کی قومی فٹ بال ٹیم کے میچز بقائدگی سے ہوتے ہیں اور ان کو ملنے والی ڈیلی ویج بھی خواتین کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔‘

انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواتیں فٹ بالرز کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے اور ان کے بقائدگی سے نیشل لیول پر میچز کروائیں جائیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل