کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے زخمی والد کو ایک ہزار سے زائد کلومیٹر دور سائیکل پر لے جانے والی 15 سالہ لڑکی کو قومی سائیکلنگ ٹیم میں شامل ہونے کا کہا جا رہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق جیوتی کماری اپنے والد موہن پسوان کو گروگرام شہر سے بہار کے ایک گاؤں لے کر گئیں۔
دونوں 1200 کلومیٹر سات دنوں میں طے کرنے کے بعد 16 مئی کو واپس گھر پہنچے۔
پسوان رکشیہ چلاتے ہیں اور ان لاکھوں افراد میں سے ایک ہیں جن کا روزگار کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہوگیا ہے۔
جیوتی کماری اس بہادری کی بنا پر اس وقت سائکلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
چیئرمن اونکر سنگھ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ’انہوں نے اتنا زیادہ فاصلہ اپنے والد اور سامان کے ساتھ سات دنوں میں طے کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ ان می ںکچھ خاص بات ہے۔ ہم انہیں دیکھ سکتے ہیں۔‘
’وہ کہتی ہیں کہ وہ صرف اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہیں، ہم نے ان سے کہا ہے کہ ہم اپنی اکیڈمی میں انہیں تعلیم دیں گے۔‘
سائکلنگ فیڈریشن کو امید ہے کہ جیسے ہی سفری پابندیاں ختم ہوں گی تو جیوتی کماری دہلی آجائیں گی۔