جب صدف کنول نے انسٹا پر نام تبدیل کیا

دونوں کی شادی پر بات تب شروع ہوئی جب صدف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام بدل کر صدف سبزواری کر دیا۔

(انسٹاگرام)

پاکستانی سوشل میڈیا پر اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کی شادی کے چرچے چھائے ہوئے ہیں۔

دونوں کی شادی پر باتیں تب شروع ہوئیں جب صدف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام بدل کر صدف سبزواری کر دیا۔

اس کے بعد اتوار کو دونوں نے اپنے اپے اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصویر 'کمپلیٹ' اور 'الحمدللہ' کمنٹ کرنے کے ساتھ شیئر کر کے شادی کی تصدیق کر دی۔

 

 

تاہم اس کے بعد تو جیسے سوشل میڈیا پر طوفان ہی آ گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یاد رہے کہ شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ کے سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے بعد یہ شہروز کی دوسری شادی ہے۔ ان کی سائرہ سے ایک بیٹی بھی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس شادی پر مسلسل تبصرے میں مگن ہیں۔

جہاں کئی صدف کو شہروز کی پہلی شادی ختم ہونے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں کئی سائرہ کے حق میں بول رہے ہیں۔

صارف نعمان رفیق نے لکھا کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بہترین ہیں۔

 

 

ایک صارف نے سائرہ کو ایک بہادر خاتون قرار دیا۔

اظہر نامی صارف نے سائرہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ 

کئی صارفین میمز بھی شئیر کر رہے ہیں۔

 


 

 

دوسری جانب کچھ نے عوام کی اوروں کی ذاتی زندگی میں دلچسپی پر تنقید کی۔ 

فراز ملک نے لکھا کہ ان میں سے کسی نے کسی سے بدتمیزی نہیں کی پھر بھی عرام ان پر تھانے دار بننے میں مگن ہے۔ 

 

صارف یاسر نے کہا کہ ملک میں بہت سے دردناک حادثے ہوئے ہیں تاہم لوگ پھر بھی صدف کے بارے میں بات کرنے میں مصروف ہیں۔ 

ثمین نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے لیکن لوگ اوروں کی ذاتی زندگی کے بارے میں پریشان ہیں۔

ندا کرمانی نے کہا کہ انہیں امیر لوگوں کی شادیوں اور افیئرز میں کوئی دلچسپی نہیں۔

 

جبکہ ریئلٹی ٹی وی سٹار وقار زکا نے بھی عوام کے اس معاملے پر بات کرنے کے بارے میں تنقید کی۔ 

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ