سوئس پولیس کو سونے کی اینٹوں سے بھرے تھیلے کے مالک کی تلاش

سوئٹزرلینڈ میں پولیس ایک ایسے شخص کو تلاش کر رہی ہے جو ٹرین میں سونے کی اینٹوں سے بھرا تھیلا چھوڑ کر چلا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خبر کی تشہیر کے بعد سونے کے حوالے سے کئی دعویدار  سامنے آئے ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے (اے ایف پی)

سوئٹزرلینڈ میں پولیس ایک ایسے شخص کو تلاش کر رہی ہے جو ٹرین میں سونے کی اینٹوں سے بھرا تھیلا چھوڑ کر چلا گیا ہے۔

اکتوبر 2019 میں سوئس حکام نے سینٹ گیلن سے جنوبی شہر لوسرین جانے والی ٹرین کے کیریج سے تین کلو وزنی تھیلا برآمد کیا تھا جس میں موجود سونے کی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار پاؤنڈ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر کی جانے والی تحقیقات کے باوجود سونے کی ان اینٹوں کے مالک کو تلاش نہیں کیا جا سکا، جس کے بعد پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اب اس امید پر اس خبر کی تشہیر کی ہے کہ تھیلے کا مالک شاید سامنے آ جائے۔

حکام نے سرکاری لوسرین کینٹن گزٹ میں شائع ہونے ایک بیان میں کہا ہے کہ تھیلے کا مالک پانچ سال کے اندر اس سونے کی ملکیت کا دعویٰ کر سکتا ہے (جس کے بعد حکومت اس کو ضبط کر لے گی)۔

حکام کا کہنا ہے کہ خبر کی تشہیر کے بعد سونے کے حوالے سے کئی دعویدار سامنے آئے ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔

تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ حکام ہر سامنے آنے والے دعویدار کی تصدیق کیسے کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ برس دھات کا سراغ لگانے والے ایک شخص کو اس وقت ایک لاکھ پاؤنڈ مالیت کے سونے کے سکے ملے جب وہ اپنے دوست کی کھوئی ہوئی شادی کی انگوٹی تلاش کر رہے تھے۔

پال رینارڈ چُھٹی پر تھے جب انہوں نے شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلے کیسل کے ایک کھیت سے یہ خزانہ دریافت کیا۔

لائٹنگ انجینیئر اپنے دوست اور بزنس پارٹنر مائیکل گوائن کے ساتھ مل کر یہ انگوٹھی تلاش کر رہے تھے، جب ان کے ایک تیسرے دوست نے ان کو مدد کی پیشکش کی۔

مائیکل گوائن نے اس دریافت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہ (خزانہ) تھا جس کا میں نے بچپن ہی سے کھوج لگانے کا خواب دیکھا تھا۔ یہ ایک حیرت انگیز احساس تھا۔‘

’یہ ایسے ہی تھا جیسے آپ لاٹری کا نمبر تلاش کر رہے ہیں اور آپ کو پتہ چلے کہ آپ یہ جیک پاٹ جیت چکے ہیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا