سوشانت کی وائرل تصاویر میں موجود لڑکی انکیتا

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز سندیپ سنگھ کا بیان سامنے آیا ہے کہ سوشانت اور انکیتا ایک دوسرے کے لیے بنے تھے اگر وہ اکٹھے ہوتے تو حالات مختلف ہوتے۔

انکیتا لوکھنڈے سوشانت سنگھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے۔ (انسٹا گرام)

اس افسوس ناک واقعے کو دو ہفتے سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ نوجوان بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی افسوس ناک خبر نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا۔

ان کے مداح، خیرخواہ اور مختلف خاندان اب تک صدمے سے نہیں نکلے۔

اداکار کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز مسلسل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جا رہی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وائرل ہونے والی تصاویر میں سوشانت سنگھ کی سابق گرل فرینڈ انکیتالوکھنڈے سمیت وہ تصاویر بھی شامل ہیں جن میں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی زیوا سے ملاقات کر رہے ہیں۔

فلم پوِتر رشتہ کی جوڑی ننھی زیوا کو اٹھا کر بہت خوش دکھائی دے رہی ہے۔

سوشانت سنگھ نے دھونی کی زندگی پر بنائی فلم میں ان کا کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے بہترین انداز دھونی کا کردار نبھایا اور کئی انعمات جیتے۔ سوشانت دھونی کی عادات، بیٹ پکڑنے کے انداز اور اُن کے مخصوص ہیلی کاپٹر کے شاٹ کے بارے میں جاننے کے لیے ان سےملا کرتے تھے۔

انہوں نے ان تمام حرکات و سکنات کی فلم میں بہترین اداکاری کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور اب بھی اسے سیٹلائیٹ پر بہت سے لوگ دیکھتے ہیں۔

سوشانت سنگھ اور انکیتا کی دوستی چھ برس تک چلی بعد میں اُن کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے اور 2016 میں انہوں نے راہیں جدا کر لیں۔

انکیتا 19 دسمبر 1984 کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک مہاراشٹرین خاندان میں پیدا ہوئیں۔

2005 میں گریجویشن کرنے کے بعد ، انکیتا کی اداکاری کا شوق انہیں اندور سے ممبئی لایا۔

کالج کے دوران انکیتا انٹر بھارتی  سطح کی بیڈ منٹن کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں۔

انکیتا نے اپنے ٹی وی کرئیر کی شروعات سال 2006 میں ٹیلنٹ ہنٹ ریالٹی شو آئیڈیا زی سنے سٹار سے کی۔

اس کے بعد انکیتا کو ٹی وی کی دنیا میں سب سے بڑا بریک ایکتا کپور کے شو پوتر رشتہ سےملا۔ انکیتا اس شو سے پانچ سال وابستہ رہیں۔ انکیتا اس شو سے بے حد مقبول ہوئیں اور  ارچنا کے نام سے پہچانی  جانے لگیں۔

2011 میں انکیتا ڈانس شو جھلک دکھلا جا سیزن چار میں نظر آئیں۔

اسی سال انکیتا ریالٹی شو کامیڈی سرکس میں کپل شرما کے ساتھ  سٹینڈ اپ کامیڈی کرتی ہوئی بھی دکھائی دیں۔

انکیتا نے فلمی دنیا میں فلم مانیکرنیکا - دا کوئین آف جھانسی سے قدم رکھا۔ فلم میں انکیتا نے جھلکاری بائی کا کردار نبھایا۔

سوشانت کی آخری رسومات کے لیے انکیتا نے ان کے خاندان سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر وہ بہت دل گرفتہ دکھائی دے رہی تھیں۔

فلم ساز سندیپ سنگھ کہتے ہیں کہ سوشانت اور انکیتا ایک دوسرے کے لیے بنے تھے اگر وہ اکٹھے ہوتے تو حالات مختلف ہوتے۔

سوشانت سنگھ نے پولیس کے مطابق 14 جون کو خود  کشی کر لی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فلم