کراچی: ’بچہ گاڑیاں چوری کرکے فیول ختم ہونے تک چلاتا تھا‘

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں خیابان مجاہد سے گاریوں اور موٹرسائیکلوں کے شوقین بچے کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد بغیر کسی کارروائی کے چھور دیا ہے۔

پولیس نے بچے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ مہران گاڑی برآمد کرلی (کراچی پولیس)

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں خیابان مجاہد سے گاریوں اور موٹرسائیکلوں کے شوقین بچے کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد بغیر کسی کارروائی کے چھور دیا ہے۔

درخشاں پولیس تھانے کے ایس ایچ او نصیر تنولی کے مطابق سی ویو پر مدد گار 15 پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک 10 سالہ بچے بلال کو گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا تھا۔

بچے نے اعتراف کیا کہ وہ چوری شدہ سوزوکی مہران چلا رہا تھا۔

پولیس نے بچے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ مہران گاڑی برآمد کرلی۔

یہ گاڑی اتوار کی دوپہر دو بجے خیابان مجاہد ڈیفنس فیز 5 کراچی سے چوری ہوئی تھیت جس کی رپورٹ گاڑی کے مالک نے اسی دن جمع کروا دی تھی۔

کراچی سے نامہ نگار رمیشہ علی کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دس سالہ بچے کو بڑی مہارت سے مہران گاڑی کے دروازے کا لاک کھولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج کے مطابق بچہ گھر کے باہر پارک گاڑی کا لاک 10 منٹ سے بھی کم وقت میں کھول کر اسے چلا کر لے جاتا ہے۔ تاہم گلی میں لوگوں کے نہ ہونے کی وجہ سے اسے کسی نے گاڑی چوری کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایس ایچ او درخشاں تھانے نصیر تنولی کا کہنا تھا کہ 10 سالہ بچے سے پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا شوق کا ہے اور اپنا شوق پورا کرنے لے لیے بلال گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری کرکے اس وقت تک چلاتا تھا جب تک گاڑی ان میں موجود ایندھن ختم نہ ہو جاتا۔ ایندھن ختم ہونے پر وہ گاڑی یا موٹرسائیکل کو وہیں چھوڑ دیتا تھا۔

 پولیس کے مطابق بچہ اپنا شوق پورا کرنے کے لیے وارداتیں کرتا تھا۔

پولیس نے بچے کی عمر کم ہونے کے باعث اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی البتہ مکمل انکوائری کرنے کے بعد والد اور بچے کو وارننگ دے کر رہا کر دیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران کراچی میں موٹر سائیکل اور گاڑی چوری ہونے کے واقعات میں پہلے سے کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان