سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈ  کی شارٹ لسٹ کی گئی تصاویر کا اعلان

اس سال کے مقابلے کے ایوارڈ اپریل میں دیے جائیں گے۔  

 

  فوٹوگرافر مسطفیٰ حسونہ کی  سیریز میں ایک  تصویر۔ کریڈیٹ: مسطفیٰ حسونہ/ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز  

اس سال کے ورلڈ سونی فوٹوگرافی ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ کی گئی تصاویر کا اعلان کردیا گیا ہے۔  

دنیا بھر سے پیشہ ور فوٹوگرافروں نے 25 ہزار ڈالر جیتنے اور  عالمی تشہیر کی امید میں اس سال کے مقابلے میں اپنی بہترین تصاویر کا اندراج کروایا ہے۔

ججوں کے جن کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ایک پینل نے ہزاروں اینٹریوں میں سے دس کیٹیگریوں میں بہترین تصاویر کا انتخاب کیا۔

جیتبے والے فوٹوگرافروں کا اعلان  لندن میں ایک تقریب میں 17 اپریل کو کیا جائے گا۔  

تمام شارٹ لسٹ کی گئی تصاویر کی نمائش لندن میں سومرسیٹ ہاوس میں 18 اپریل سے 6 مئی تک جاری رہے گی جس کے بعد یہ نمائش جاپان، جرمنی، اٹلی اور دیگر ممالک میں پیش کی جائے گی۔

شارٹ لسٹ  کی گئی تصاویر میں سے کچھ ملاحظہ کیجیے۔

مزاحمت کے آئیکون ۔ ڈاکیومینٹری

فوٹوگرافر مسطفیٰ حسونہ کہتے ہیں: ’غزہ میں پچھلے 12 سال سے جاری اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف  اسرائیل اور غزہ سٹریپ کے شمالی باردڈر کے قریب جاری فلسطینیوں کے احتجاج کے دوران ایک شخص ایک ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا اٹھئے ہے اور دوسرے ہاتھ سے گوپھن چلا رہا ہے۔‘   

تصویر: مسطفیٰ حسونہ/ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز  

بیل فاسٹ کے نوجوان ۔ بریف

فوٹوگرافر ٹونی بائنڈر کے مطابق: ’شمالی ائرلینڈ میں پروٹیسٹنٹ یونینیسٹز اور کیتھولک نیشنلیسٹز  یک جنسہ محلوں میں رہتے ہیں جو اب بھی دیواروں کے ذریعے منتقسیم  ہیں۔ دونوں برادریوں کی پہچان کے اپنے نشان اور روایات ہیں مگر کپڑے ایک جیسے پہنتے ہیں، موسیقی ایک جیسی سنتے ہیں، بال ایک جیسے کٹواتے ہیں اور اکثر پریشان بھی ایک جیسی باتوں پر ہوتے ہیں جیسے تشدد، بے روزگاری، سماجی تعصب اور مواقعوں کی کمی۔‘

تصویر: ٹونی بائنڈر/ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز  

ٹوین سلایڈ ۔ ارکیٹیکچر

سٹیفن زروس نے کہا: ’جرمنی میں پول عوام کے استعمال کے لیے ہیں۔ یہ سماجی اور تہذیبی زندگی کا حصہ ہیں اور تمام طبقات کے لیے کھلے ہیں، لوگ یہاں بہت وقت گزارتے ہیں خاص طور پر بچپن میں جو اچھی یادیں چھوڑتا ہے۔  یہ (تصاویری) سیریز ڈرون سے 2018 کے موسم گرمہ میں بنائی گئی تھی اور تصاویر کچھ ہی میٹروں کی انچائی سے لی گئی تھیں۔‘  

تصویر: سٹیفن زروس/ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز  

ہینکو۔ پورٹریچر

ماسیمو گووانی نے کہا ’یہ تصویر ہینکو کے کانسیپٹ کو دکھاتی ہے جس میں بدلتی روشنی سے کسی چیز کے بارے میں ہمارا  تصور بدل سکتا ہے۔ ہینکو ایک جاپانی لفظ ہے جس کا مطلب تبدیلی یہ مختلف روشنی ہے۔ کچھ ری ٹچیز کے علاوہ ان تصاویر کو فوٹوشاپ بلکل نہیں کیا گیا۔ صرف بدلتی لایٹینگ، میک اپ اور ماڈل کے چہرے کے تاثرات سے علامتی جنسی بدل دیکھا جارہا ہے۔ اگر صرف لایٹینگ اور ہلکے سے میک اپ سے دیکھنے والے جنسوں کے بارے میں اپنی سمجھ پر سوال کر سکتے ہیں تو شاید مردانہ اور زنانہ میں فرق ہماری سمجھ سے بھی زیادہ کم ہوسکتا ہے۔ ‘

تصویر: ماسیمو گووانی/ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز  

پانی کی بلی اور سارڈینوں کا آسمان ۔ جنگلی حیات  

میکسیکو، باہا کیلی فورنیا سر۔ ایک پانی کی بلی مچھلیوں کے درمیان تیر رہی ہے۔

تصویر: کرسچین ویلز/ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز  

ڈینس اور سینڈی ۔ کھیل

ڈینس اور سینڈی آڈیر خود تو سپیڈ ویک میں حصہ نہیں لے رہے تھے مگر اپنی گاڑیوں کے مجموعہ کو ساتھ لائے تھے۔

تصویر: سغرڈ فن ڈینگو/ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز  

بوب سے ملیں ۔ جنگلی حیات

 فوٹوگرافر جیسپر ڈویسٹ نے کہا: ’ایک لمبے دن کے اختتام پر جانوروں کی ڈاکڑ وڈیٹ فلمنگو (لم ٹنگو) بوب کے ساتھ کچن میں کھانا پکا رہی ہیں۔ ان کے کندھے پر دو سالہ ویل، ایک طوطا جسے انہوں نے اس کے بچپن میں بچایا تھا، ہے۔ اوڈیٹ اور ان کا بیٹا اس گھر میں نو بلیوں اور 10 کتوں کے ساتھ  رہتے ہیں۔ باب کو گھر والوں سے کوئی ڈر نہیں۔‘

بوب ایک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا اور اوڈیٹ نے اس کی دیکھ بھال کی۔ بوب اب انسانوں کا اتنا آدی ہوگیا ہے کہ اسے واپس جنگل میں نہیں چھوڑا جاسکتا۔ اب وہ وڈیٹ کے گھر میں رہتا ہے ان کے دوسرے بچائے ہوئے پرندوں اور جانوروں کے ساتھ۔   

تصویر: جیسپر ڈویسٹ/ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز  

اینٹوس آئیسس ۔ منظر

ایتھیوپیا کے شہر باہر دار کے قریب تانا جھیل کے نزدیک ایک جزیرے پر واقع اینٹوس آئیسس چرچ جنگل۔  

تصویر: کیرن ڈاڈز/ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز  

ہامن کی موت پر مرثیہ ۔ ڈاکیومینٹری

ہاشم شاکری نے کہا: ’13 سالہ حسین ایران کے چابہار صوبہ میں بریس کا رہائشی ہے۔ حالانکہ یہ فری زون ہے اور سمندر کے ساتھ ہے، اس علاقے کے لوگ نہایت غربت میں ہیں۔ سمندر کے ساتھ ہونے کے باوجود ان کو ساف پانی میسر نہیں۔ بریس کے لوگ چابہار کے سب سے پرانے رہائشی ہیں مگر بھوک، غربت اور مشکلات میں جیتے ہیں۔‘    

تصویر: ہاشم شاکری/ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز  

ڈینمارک میں نقاب پر پابندی ۔ ڈاکیومینٹری

یکم اگست 2018 کو ڈینمارک کے شہر کوپن ہیگن میں نقاب پر پابندی کے خلاف احتجاج میں 37 سالہ آیہ پولیس افسر کو گلے لگا کر رو رہیں ہیں۔  

تصویر: اینڈریو کیلی/ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز  

سرحدی دیوار کے نمونے ۔ آرکیٹیکچر

امریکہ کے شہر سین ڈییگو میں امریکہ اور مکسیکو کی سرحد کے قریب پڑا سرحدی دیوار کا ایک نمونہ۔

تصویر: ڈینیل اوکہ دی اولزا/ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز  

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی آرٹ