چارجنگ کے ایک نئے معیار کے متعارف ہونے کے بعد عنقریب سمارٹ فونز کو مکمل چارج ہونے کے لیے 15 منٹ سے بھی کم وقت درکار ہو گا۔
کوال کوم کا 'کوئیک چارج 5' اب فونز کو نہ صرف پانچ منٹ میں صفر سے 50 فیصد تک چارج کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اوور ہیٹنگ سے بچاؤ کے لیے سیفٹی فیچرز بھی موجود ہوں گے۔
کوال کوم کے مطابق: 'دنیا کا تیز ترین کمرشل چارجنگ سولوشن' موجودہ چارجنگ ٹیکنالوجیز سے چار گنا تیز ہو گا جو کہ رواں سال کے آخر تک کمرشل ڈیوائسز میں شامل کرلیا جائے گا۔
یہ 250 سے زائد سمارٹ فونز کے لیے موزوں ہو گا لیکن ایپل اس فیچر کو شامل نہیں کرے گا، جس کا مطلب ہے کہ صرف اینڈرائیڈ فونز کو اس ٹیکنالوجی سے فائدہ ہو گا۔
ایپل کی موجودہ مساوی تیز ترین ٹیکنالوجی آئی فونز کو 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج کر سکتی ہے۔
کوئیک چارج 5 کے لیے موزوں فونز میں سام سنگ گلیکسی ایس 20 فائیو جی، ایل جی وی 30 اور نوکیا ایٹ شامل ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیک ورڈ کمپیٹیبلٹی کے طور پر پرانی کوئیک چارج ڈیوائسز بھی چارجنگ کے اس سسٹم کے ساتھ کام کر سکیں گی۔
کوال کوم کے وائس پریزیڈنٹ فار پروڈکٹ مینجمنٹ ایو روش کہتی ہیں کہ 'کوئیک چارج 5 ہمارا تیز ترین اور ورسٹائل چارجنگ سولوشن ہے جو صارفین کو اپنی ڈیوائسز زیادہ وقت کے لیے استعمال کرنے میں مدد دے گا اور انہیں چارجنگ کے لیے درکار وقت کے حوالے سے پریشانی نہیں ہو گی۔'
اس سے قبل چارجنگ کے حوالے سے ہونے والی اہم پیش رفت بھی چارجنگ کے لیے درکار وقت کو اسی سطح تک لے آئی ہے لیکن ابھی یہ تجربات لیبارٹری تک ہی محدود ہیں۔
سمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شاؤمی کے جنرل مینیجر زہانگ لی کا کہنا ہے کہ 'کوئیک چارج 5 کی نئی جنریشن نہ صرف چارجنگ کی بہتر اہلیت کی حامل ہے بلکہ یہ ذہانت سے ڈیوائس کی بیٹری لائف بھی زیادہ کرتے ہوئے اس سے حرارت کے اخراج کو کم کرتی ہے۔'
© The Independent