بیوی کو بچانے کے لیے شارک کو گھونسے

آسٹریلیا میں ایک شخص نے اپنی بیوی پر حملہ کرنے والی شارک کو اس وقت تک گھونسے مارے جب تک شارک نے خاتون کو چھوڑ نہیں دیا۔

خاتون کے شوہر انہیں شارک کے چنگل سے بچانے کے لیے اپنے سرف بورڈ سے کود پڑے (فائل تصویر: اے ایف پی)

میڈیا کی خبروں کے مطابق آسٹریلیا میں ایک شخص نے اپنی بیوی پر حملہ کرنے والی شارک کو اس وقت تک گھونسے مارے جب تک شارک نے خاتون کو چھوڑ نہیں دیا۔

35 سالہ چینٹیل ڈوئیل کو 3 میٹر لمبی شارک نے دائیں پنڈلی اور ران کے پچھلے حصے پر اس وقت کاٹا، جب وہ اور ان کے شوہر ہفتے کی صبح نیو ساؤتھ ویلز کے پورٹ میکوری میں واقع شیلی بیچ پر سرفنگ کر رہے تھے۔

خاتون کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا، لیکن اس کے بعد انہیں سرجری کی غرض سے بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واٹر سیفٹی اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن 'سرف لائف سیونگ این ایس ڈبلیو' کے چیف ایگزیکٹو سٹیوین پیرس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر انہیں شارک کے چنگل سے بچانے کے لیے اپنے سرف بورڈ سے کود پڑے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 انہوں نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ کو بتایا: 'انہوں نے اپنے سرفنگ بورڈ سے شارک پر چھلانگ لگائی اور اسے مارا تاکہ وہ ان کی بیوی کو چھوڑ دے اور پھر خاتون کو ساحل سمندر تک واپس جانے میں مدد دی۔'

'یہ بہت ہی پرجوش اور بہادرانہ عمل تھا۔'

شارک کی نشاندہی کی کوشش کے لیے حملے کے بعد پورٹ میکوری میں ساحلوں کو بند کردیا گیا تھا۔

مسٹر پیئرس نے کہا کہ 'ساحلی پٹی پر گذشتہ کچھ مہینوں کے دوران واقعی کچھ سنگین اور اذیت ناک شارک حملوں کا سامنا رہا ہے۔'

2020 میں آسٹریلیا کے ساحلوں پر شارک کے پانچ مہلک حملے ہوچکے ہیں ، جو ملک کے سالانہ اوسطاً تین مہلک حملوں سے زیادہ ہیں۔


اس خبر کی تیاری میں ایجنسیوں کی اضافی رپورٹنگ بھی شامل ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا