گالف کیسے کھیلتے ہیں؟

اٹھارویں صدی میں سکاٹ لینڈ میں ایجاد ہونے والے اس کھیل کے بارے میں دلچسپ ویڈیو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ گالف کا کھیل اٹھارویں صدی میں سکاٹ لینڈ میں ایجاد ہوا تھا؟

گالف ایک خاص میدان پر کھیلی جاتا ہے، جس میں  گول اور سکورنگ کے لیےکم از کم 18 سوراخ کیے جاتے ہیں۔میدان میں تالاب، درخت اور مٹی کے بنکر بنائے جاتے ہیں تاکہ بال کو سوراخ میں پھینکنا اتنا آسان نہ ہو۔

گالف ٹورنامنٹس میں اکثر سفید رنگ کی سنتھیٹک لیٹیکس سے بنی ہوئی بال استعمال ہوتی ہے جسے ہٹ کرنے کے لیے 'ٹی' پر رکھا جاتا ہے۔ جہاں سوراخ ہوتا ہے اسے 'گرین' کہتے ہیں۔

سوراخ کے ساتھ ایک جھنڈا لگا ہوتا ہے جس پر لکھا نمبر نشاندہی کرتا ہے کہ یہاں گول کرنے کے لیے کھلاڑی کتنی دفعہ کوشش کر سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گالف کھیلنے کے لیے گالف کلب استعمال ہوتا ہے جس کا خاص ڈیزائن کھلاڑی کو کم سے کم باریوں میں گول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ گالف کلب کی 14  اقسام ہوتی ہیں۔ ایک گالف کلب  'ڈرائیور' سٹیل یا ٹائیٹینیم سے بنا ہوتا ہے اور لمبا فاصلہ طے کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اگر سوراخ تھوڑا نزدیک ہوتو 'فیئروے' کلب استعمال ہوتا ہے جس کا سر لوہے سے بنا ہوتا ہے۔ایک 'ہائبرڈ' کلب ہوتا ہے جو ڈرائیور اور فیئروے کا ملاپ ہوتا ہے۔ 'پٹر' نامی کلب گیند کو نزدیک سے سوراخ میں ڈالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

گالف کھیلنے کے لیے خاص جوتے پہنے جاتے ہیں جو کھلاڑی کو توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ گالف کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے 'کیڈی' ہوتے ہیں جو ان کا سامان اٹھانے کے ساتھ ساتھ کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ بعض کھلاڑیوں اور کیڈیز کا ساتھ سالوں رہتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل