خیبر پختونخوا میں آندھی اور تیز بارش کے باعث چھ افراد ہلاک

پی ڈی ایم اے کی طرف سے پانچ اضلاع میں 26 افراد زخمی ہونے کی بھی تصدیق۔

پشاور میں تیز بارش: (تصویر: اے ایف پی)

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے گذشتہ رات آندھی اور تیز بارش کے نتیجے میں 6 افراد کی ہلاکت اور 26 کے زخمی ہونے کی تصد یق کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق تیز بارش اور ہواوں کے نتیجے میں چھت اور دیواریں گرنے سے پشاور میں تین افراد ہلاک ہوئے، اور صوابی میں دو اور کوہاٹ میں ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ مردان، پشاور، کوہاٹ، صوابی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور کے فقیر کلے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ ہلاک ہوا، جبکہ ماتھرا میں دیوار گرنے سے ابراہیم نامی شخص اور ملازیئی میں جہانگیر خان ہلاک ہوئے۔

صوابی میں کمرے کی چھت گرنے سے دو خوتین سلوہ اور سویرہ ہلاک ہوئیں اور کوہاٹ میں نصیرہ بی بی گھر کی دیوار گرنے سے ہلاک ہوئیں۔

 

کچھ ٹوئٹر صارفین نے دعوی کیا کہ تیز بارش اور ہوا سے پشاور میں ریر تعمیر بی آر ٹی منصوبے کے ایک سٹیشن کو بھی نقصان ہوا۔ 

 

صحافی سلیم صافی نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے سٹیشن آندھی نہیں سہہ سکتے۔ 

دوسری جانب پشاور ڈیولپمنٹ آتھارٹی (پی ڈی اے) نے بی آر ٹی کے کسی سٹیشن کو نقصان پہنچنے کی تردید کردی ہے۔

پی ڈی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی تصویر سٹیشن نمبر 26 کی ہے جہاں روشن دان کی تنصیب جاری تھی۔ 

ادارے نے کہا کہ 26 نمبر سٹیشن کے علاوہ تمام سٹیشنوں کے روشن دان اور دروازے بالکل ٹھیک اور سلامت ہیں۔

’کسی بھی سٹیشن پر کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔‘

 

 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان