'ہماری دنیا ہی بدل دی': جیجی حدید اور زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

سپرماڈل جیجی حدید اور برطانوی گلوکار زین ملک نے شوشل میڈیا پر اپنی پہلی بیٹی کی پیدائش کے اعلان میں کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔

زین اور جیجی 2015 سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔(اے ایف پی)

سپر ماڈل جیجی حدید اور برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو جوڑے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ویک اینڈ کے دوران ان نے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

جیجی حدید نے زین کی بیٹی کو پیار کرتے ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا: 'ہماری بیٹی اس ویک اینڈ دنیا میں آئی اور اس نے اب ہی ہماری دنیا بدل دی ہے۔ ہم اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔'

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Our girl joined us earth-side this weekend and she’s already changed our world. So in love

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid) on

اسی طرح زین نے بھی ایک تصویر شیئر کی جس میں بچی نے ان کی انگلی تھامی ہوئی ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا: 'ہماری بیٹی آگئی ہے، وہ صحت مند اور خوبصورت ہے۔ جو میں ابھی محسوس کر رہا ہوں اسے لفظوں میں بیان کرنا ابھی میرے لیے ممکن نہیں۔'

انہوں نے مزید کہا: 'اس چھوٹے سے انسان کے لیے جو محبت میں محسوس کر رہا ہوں وہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ میں اس کو جاننے پر خوش قسمت ہوں، اسے اپنا کہنے پر فخر ہے اور ہماری جو زندگی ساتھ ہے اس کے لیے شکرگزار ہوں۔'

ان کی پوسٹوں کے نیچے کامنٹس میں زین اور جیجی کے کئی سلیبریٹی دوستوں نے اس خبر پر مبارک باد دی۔

ماڈل ہیلی بیبر نے کہا: 'خوش آمدید بیٹی! میں آپ لوگوں کے لیے بہت خوش ہوں۔' جبکہ کورٹنی کارڈیشیئن نے دل کے ایموجی سے بھرا کامنٹ کیا۔

اداکارہ ایمیلی راٹاکاوسکی نے کہا: 'جیجی اور زین کو مبارک باد!۔' جبکہ ماڈل اولیویا کلپو نے کہا: 'واہ!! بہت مبارک ہو۔ میں اس فرشتے سے ملنے کے لیے بے تاب ہوں۔'

جیجی کے حاملہ ہونے کے بارے میں قیاس آریاں اپریل میں شروع ہوئی  تھیں جب 'ٹی ایم زی' نے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑے کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ زین اور جیجی 2015 سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

'ٹی ایم زی' کی رپورٹ کے بعد حدید نے اس خبر کی تصدیق 'دا ٹونائٹ شو سٹارنگ جمی فیلن' کے شو میں کی۔

جب فیلن نے انہیں مبارک باد دی تو جیجی نے جواب دیا: 'ہم بہت خوش ہیں اور سب کی سپورٹ اور نیک خواہشات کے کیے شکرگزار ہیں۔'

حاملہ ہونے کے اعلان کے کچھ دیر بعد حدید نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اس سال ہونے والے فیشن ماہ میں حاملہ تھیں جس دوران انہوں نے کئی ڈیزائنرز کے شوزکے لیے رن وے واک کی۔

انسٹاگرام لائیو پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا: 'لوگوں کو لگتا ہے کہ میں اپنے چہرے میں فلز ڈلواتی ہوں اور یہ اس لیے اتنا بھرا ہے ۔۔۔ میرا چہرہ بچپن سے ہی ایسا ہے۔ خاص طور پر فیشن ماہ کے دوران، جب میں کچھ ماہ کی حاملہ تھی۔'

جوڑے نے حمل کو زیادہ تر نجی ہی رکھا ہے اور جیجی نے پہلی بار اپنا پیٹ جولائی میں دکھایا تھا جب ان کی بیٹی کی پیدائش میں دو ماہ رہ گئے تھے۔

اگست کے آخر میں جیجی نے انسٹاگرام پر اپنی مٹرنٹی فوٹوشوٹ سے بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی تھیں۔

ایک فوٹو میں انہوں نے ایک سفید گاون پہنا ہوا تھا اور زمین پر گٹنے ٹیکے اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھے بیٹھی تھیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا: 'ایک فرشتہ پال رہی ہوں۔'

ایک اور تصویر کے ساتھ 25 سالہ ماڈل نے 26 جولائی 2020 کی تاریخ لکھی، جس میں انہیں شیفون کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ