معروف پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس خبر کا اعلان فیروز خان نے جمعے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔
انہوں نے لکھا: ’الحمداللہ اس مبارک جمعے کو مجھے بیٹے کے تحفے سے نوازا گیا ہے۔‘
ڈرامہ سیریل ’خانی‘ اور ’رومیو ویڈز ہیر‘ کے اداکار فیروز خان مارچ 2018 میں علیزے خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
فیروز خان کی بہن اور مشہور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنی خوشی کا اظہار ٹوئٹر پر کیا اور لکھا: ’الحمداللہ میرا ایک اور فیروز آگیا۔‘
فیروز خان کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد کے پیغام بھی بھیجے گئے۔
ٹوئٹر صارف ملیحہ نے مبارک باد دیتے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فیروز بہترین والد ثابت ہوں گے۔
A big hearty congrats to #FerozeKhan and his wife on the birth of their firstborn child. I just know that you’re going to make a superb dad, @ferozekhaan!
Shall I dare say,… https://t.co/UwfbN1cYJQ
— Maliha Rehman (@MalihaRehman) May 3, 2019
اسی طرح عرفان الحق نے بھی انہیں مبارک باد دی۔
#ferozekhan blessed with a baby boy. Many congratulations @ferozekhaan #Ferozkhan #babyboy #cekebritystar #blessedbabyboy #irfanistanupdates https://t.co/UxOP0iJakY
— irfanulhaq (@Irfanistanian) May 3, 2019
دیگر ٹوئٹر صارفین نے بھی اپنے اپنے انداز میں انہیں مبارکباد دی۔