جلسے میں خوبصورت خواتین کو بوسہ دوں گا: ٹرمپ

کرونا وائرس سے صحت یابی کے بعد صدر ٹرمپ نے بغیر احتیاط کیے ریاست فلوریڈا سے اپنی الیکشن مہم کا دوبارہ آغاز کر دیا۔

امریکہ میں رائے عامہ کے قومی جائزے اور چند ریاستوں کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ اپنے حریف سالہ جوبائیڈن سے ہار رہے ہیں(اے ایف پی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے لیے پیر کو ریاست فلوریڈا سے اپنی مہم کا دوبارہ آغاز کر دیا۔

انہوں نے کووڈ 19 میں مبتلا ہونے کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ ایک کھلی جگہ پر ہونے والے جلسے میں شرکت کی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرمپ نے ماسک کے بغیر ریلی میں شرکت کی اور کرونا (کورونا) وبا سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی کا دفاع کیا۔ انہوں نے سین فورڈ میں ایئرپورٹ ریلی میں داخل ہوتے وقت مجمے کی جانب ماسک اچھالے اور بار بار اپنے کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بارے میں بتایا۔

ٹرمپ کے ہزاروں حامی  کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے۔ اکثرنے ماسک بھی نہیں پہن رکھا تھا۔ حامیوں سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا: 'اب میں اس میں سے گزر چکا ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ اب مجھے یہ بیماری نہیں لگ سکتی۔ میں اپنے اندر بڑی طاقت محسوس کر رہا ہوں۔ میں مردوں اور خوبصورت خواتین کے بوسے لوں گا۔ میں آپ کا بڑا سا بوسہ لوں گا۔'

ٹرمپ کی مخصوص انداز کی ریلیوں میں واپسی کے بعد الیکشن کے دن تک ان کی تین ہفتے کی انتخابی مہم شروع ہو گئی ہے۔ دوسری جانب نئے انتخابی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ نے میدان جنگ کی حیثیت رکھنے والی دو ریاستوں میں تین نومبر کے مقابلے کے لیے ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن کو قدم مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

اس ہفتے کے لیے طے شدہ چار ریلیوں میں سے پہلی ریلی سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ نے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اپنی انتخابی مہم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ انہوں نے جلسے سے خطاب میں کہا: 'اگر آپ یہاں سے جانا چاہتے ہیں تو جائیں۔'

ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کی تقاریب میں موجود حامیوں حتیٰ کہ وائٹ ہاؤس کے عملے کی ماسک  لگانے اور سماجی دوری کی پابندیوں پر عمل کے لیے حوصلہ افزائی نہ کر کے غلط کام کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹرمپ کے کم از کم 11 قریبی ساتھیوں کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ امریکہ میں 78 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جب کہ دو لاکھ 14 ہزارہلاکتیں ہوئیں۔ ان کے انتخابی جلسے سے کئی گھنٹے پہلے وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا صدر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مسلسل دو دن منفی آیا ہے اوراب وہ دوسروں کو وائرس منتقل نہیں کر سکتے۔

پیر کو ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران بتایا گیا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے اپنا ٹیسٹ مثبت آنے کے اعلان کے بعد سابق نائب صدر جوبائیڈن نے کئی بار اپنا ٹیسٹ منفی آنے کے بارے میں بتایا۔

ٹرمپ کی ذاتی لاپروائی

امریکہ میں رائے عامہ کے قومی جائزے اور چند ریاستوں کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ 74 سالہ ٹرمپ 77 سالہ جوبائیڈن سے ہار رہے ہیں۔ ان جائزوں کے بعد ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے لیے اپنی دوڑ میں تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

صدر عوام کی توجہ کرونا وائرس اور اس مسئلے سے نمٹنے کے اپنے انداز سے ہٹانے کے لیے کئی ماہ تک زوردار انداز میں کام کرچکے  ہیں۔ لیکن دوڑ کے آخری حصے میں ٹرمپ کے کرونا وائرس میں مبتلا ہو جانے کی وجہ سے ان کی وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی پھر سے نظروں میں آ گئی ہے۔ دوسری جانب جوبائیڈن نے اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور ان ریاستوں میں جا رہے ہیں جن کا عام طور پر رپبلکن پارٹی کی طرف جھکاؤ ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ