متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا مشترکہ گانا یوٹیوب پر مقبول ہوگیا ہے۔ گانے میں دبئی سے تل ابیب تک کے مناظر دکھائے گئے ہیں جب کہ اس کے بول عربی، عبرانی اور انگریزی زبانوں میں ہیں۔
اس الیکٹرو پاپ گانے میں کسی قدرے عامیانہ پن ہے جبکہ اس کے گلوکار اس وقت الگ الگ مقیم ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد پہلی بار مل کر گانا تیار کیا گیا ہے۔ عبرانی زبان میں گانے کا عنوان 'اہلن بک' اور انگریزی میں'ہیلو یو' ہے۔
اسرائیلی گلوکار الکانامرزیانو نے کہا: 'یہ تاریخی لمحہ ہے۔' انہوں نے دوگانا اماراتی گلوکار ولیدالجاسم کے ساتھ مل کر گایا ہے۔ 30 ستمبر کو یوٹیوب پر پوسٹ کیے گئے اس گانے کو 11 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔
28 سالہ اسرائیلی گلوکار ٹیلی ویژن پر'دا وائس'کے اسرائیلی ورژن گانے کا مقابلہ جیت چکے ہیں۔ وہ عربی جانتے ہیں۔
انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے اور الجاسم نے زوم ویڈیو کانفرنس سروس پر مل کر کام کیا اور گانے کے کچھ حصے دبئی اور کچھ اسرائیل میں ریکارڈ کیے۔
مرزیانو نے اس شراکت داری کے بارے میں کہا: 'ہم نے ایک دوسرے کو فوری طور پر سمجھ لیا۔'
شیکڈشیرون کے نام سے ایک آن لائن مبصر کا کہنا تھا کہ اس گانے کی بدولت آپ کو مشرق وسطیٰ نیا محسوس ہوتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ دوگانا ڈورون میڈالی نے لکھا ہے۔ وہ اس سے پہلے 'ٹوائے'کے نام سے بھی گانا لکھ چکے ہیں جس نے اسرائیل میں 2018 میں یوروورژن مقابلہ جیتا تھا۔
دو گانے کے بول 'دوست میں دور سے، دور سے تمہاری آواز سن رہا ہوں' تین زبانوں میں دہرائے گئے ہیں۔ موسیقی کے ساتھ ویڈیو میں مرزیانو کو دوستوں کے ساتھ اسرائیل میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف الجاسم دبئی میں رقص کرتے نظر آتے ہیں۔
مرزیانو نے کہا کہ اسرائیلی موسیقی میں امن مشترکہ تھیم ہے جو اپنے ہمسائے کے ساتھ 1948 سے حالت جنگ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے یوٹیوب پیج پر نوجوان اسرائیلی اور اماراتی شہریوں کو تبصروں کے لیے آن لائن رابطے میں دیکھنا ان کے لیے 'ذاتی فتح'ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرونا (کورونا) وائرس کی وبا ختم ہونے کے بعد وہ الجاسم کے ساتھ لائیو کنسرٹ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔