پیغمبر اسلام کے خاکے: فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم

فرانس میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کو شائع کیے جانے کے خلاف مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

فرانس میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کو شائع کیے جانے کے خلاف مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ فرینچ پراڈکٹس‘ اور ’بائیکاٹ فرانس‘ نامی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں جبکہ کویت سے شیئر کی جانے والی بعض تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں کی بعض پر مارکٹس کے وہ شیلف خالی پڑے ہیں جن میں فرانسیسی مصنوعات رکھی تھیں۔

اس مہم کا آغاز فرانس میں میگزین چارلی ایبدو میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت، پیرس کے قریب ایک مسجد کو عارضی طور پر بند کرنے، مسجدوں پر چھاپے  اور ’اسلام مخالف مہم‘ جیسے اقدامات کے بعد ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ایبدو کی جانب سے پیغمبر اسلام کے خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے بعد سے کئی ایسے واقعات پیش آئے جن کے بعد مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

ان واقعات میں چارلی ایبدو کے پرانے دفتر کے باہر چاقو سے حملہ اور سکول میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے والے استاد کا قتل شامل ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر  ایمانوئل میکرون نے ان خاکوں کی مزمت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا فیصلہ نہیں کر سکتے بلکہ یہ میگزین کا اپنا فیصلہ ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم ان خاکوں کو نہیں چھوڑیں گے۔‘

اس سب کے بعد اب سوشل میڈیا اور خاص طور پر ٹوئٹر پر ان مصنوعات کی تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں جو فرانس میں بنتی ہیں۔

ساتھ ساتھ مسلمانوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ان تمام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

ان فرانسیسی مصنوعات میں شنیل، کارٹیئر، ڈیور، رینالٹ اور لوریئل جیسی کئی معروف کمپنیوں کی مصنوعات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  الجزیرہ کے مطابق گذشتہ روز سے کویت کی سپر مارکیٹس نے اس مہم کا حصہ بنتے ہوئے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔

اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی جمعے کو فرانس کی بعض عمارتوں پر پیغمبر اسلام کے خاکوں کو لٹکانے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم مسلمانوں کے جذبات پر ایک سسٹم کے ذریعے بار بار حملہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خیال رہے کہ اس سے قبل ایسے ہی خاکوں کی اشاعت کے خلاف پاکستان میں بھی ایسی ہی ایک مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔

پاکستان میں اس مہم کے لیے بڑے پیمانے پر سڑکوں کا انتخاب کیا گیا تھا اور احتجاجی مظاہروں کے دوران فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے پوسٹر اٹھائے گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ