فوج کے خلاف نازیبا زبان پر 72 گھنٹے میں پرچہ: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک وہ وزیر داخلہ ہیں جو بھی فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرے گا اس پر 72 گھنٹے میں پرچہ کاٹا جائے گا۔

(ٹوئٹر)

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک وہ وزیر داخلہ ہیں جو بھی فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرے گا اس پر 72 گھنٹے میں پرچہ کاٹا جائے گا۔

راولپنڈی میں صحافیوں سے ہفتے کو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اسے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں پر تنقید کا سلسلے روکنے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اس رجحان کے دوران ایک ایک صحافی پر بھی مقدمہ بنایا گیا تھا جسے بعد میں عدالت سے ریلیف ملا۔

شیخ رشید احمد نے نے کہا کہ فوج سمیت قومی اداروں کے خلاف جو بھی نازیبا زبان استعمال کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کا کیس کے پی کے کو بجھوا دیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے لیے ویزوں کے حصول کو آسان بنانے کی غرض سے 192 ممالک میں آن لائن ویزا سسٹم کا آغاز کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیرداخلہ نے کہاکہ آن لائن ویزا کے پہلے ہی روز دو لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ دس لاکھ پچاس ہزار افغان پناہ گزینوں کو پاکستان میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دو لاکھ غیرقانونی قومی شناختی کارڈ بلاک کردئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لیے نادرا کی تین سو موبائل گاڑیاں ملک بھر کے مختلف حصوں کا دورہ کریں گی۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ اسلام آباد کی سیکورٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ’ایگل سکواڈ‘ کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی معیاد آئندہ ماہ کی سولہ تاریخ کو ختم ہورہی ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان