بھارت میں برڈ فلو نو ریاستوں میں پھیل گیا

نئی دہلی نے خطے کی سب سے بڑی پولٹری مارکیٹ بند کر دی، دیگر ریاستوں میں ہزاروں پرندے تلف۔

بھارت میں سب سے پہلے برڈ فلو کی وبا 2006 میں پھوٹی تھی (اے ایف پی)

بھارت میں تیزی سے پھیلنے والی ایوین انفلوئنزا (برڈ فلو) وبا کی پیر تک کم از کم نو ریاستوں میں تصدیق ہو چکی ہے جبکہ کچھ ریاستوں میں ٹیسٹس کے نتائج کا انتظار ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پیر کو دارالحکومت نئی دہلی اور مغربی ریاست مہاراشٹرا میں برڈ فلو کے تازہ کیس رپورٹ ہوئے۔ تقریباً 200 پرندوں اور جانوروں، جن میں اکثریت گائیوں کی تھی، مردہ حالت میں پائے جانے کے بعد نئی دہلی نے غازی پور میں خطے کی سب سے بڑی پولٹری مارکیٹ بند کر دی۔

بھارت میں سب سے پہلے برڈ فلو کی وبا 2006 میں پھوٹی تھی۔ برڈ فلو وائرسز کئی صدیوں سے دنیا بھر میں گردش کر رہے ہیں اور گذشتہ صدی میں یہ وبا چار بڑے موقعوں پر پھوٹی۔

دہلی اور مہارشٹرا سے پہلے سات ریاستوں اتر پردیش، کیرلہ، راجھستان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ اور گجرات میں برڈ فلو کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ جموں اور کشمیر اور چھتیس گڑھ میں ہائی الرٹ ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زراعت پر پارلیمانی قائمہ کمیٹی نے وزارت حیوانات کے حکام کو طلب کیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اس وبا سے نمٹنے کے لیے ملک میں ویکسین دسیتاب ہے یا نہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فلو سے سب سے زیادہ جانوروں اور پرندوں کی اموات گذشتہ کچھ ہفتوں میں چار لاکھ سے زیادہ کیرلہ میں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح کیرلہ میں 12 ہزار بطخوں کی ہلاکت کے بعد گذشتہ ہفتے ہزاروں پرندوں کو تلف کر دیا گیا۔

حکومت نے ملک بھر کی ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے چیف سکریٹریز کو صورتحال کی نگرانی اور طبی حکام سے موثر رابطے برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ یہ فلو پرندوں سے انسانوں میں منتقل نہ ہو۔

ضلعی کلیکٹر دیپک مدہوکر منگلیکر نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ریاست مہارشٹرا کے دارالحکومت ممبئی سے 500 کلومیٹر دور پربھانی میں برڈو فلو کا ایپی سینٹر ہے، جہاں پچھلے دو دنوں میں 800 مرغیاں ہلاک ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی مرغیوں کے ٹیسٹس سے برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا