چلی:سونامی کی غلط وارننگ جاری کرنے پر حکام کو افسوس

7.1 شدت کے زلزلے کے بعد چلی کی وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں موبائل فونز پر پیغام بھیج کر لوگوں سے کہا گیا کہ وہ ساحلی علاقوں سے نکل جائیں، تاہم بعد میں وزارت نے کہا کہ یہ پیغام غلطی سے بھیجا گیا تھا۔

سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ساحلی شہروں، جن میں دارالحکومت سنتیاگو کے شمال میں واقع لا سرینا  اور ولپاریسو شامل ہیں، کے مکینوں نے ساحل کے قریب واقع علاقوں کو خالی کرنا شروع کر دیا تھا (تصویر: اے ایف پی)

چلی میں ہفتے کو حکام نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے انٹارکٹیکا میں زلزلے کے بعد سونامی کی غلط وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو ساحلی علاقے خالی کرنے کے لیے کہا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چلی کی وزارت داخلہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ چلی کے سائنسی مرکز کے شمال مشرق میں 216 کلومیٹر دور رات آٹھ بجکر 36 منٹ پر 7.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے  بعد لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ سونامی کے خطرے کے پیش نظر انٹارکٹیکا کے ساحلی علاقے خالی کر دیں۔

وزارت کی جانب سے ملک بھر میں موبائل فونز پر بھی پیغام بھیج کر لوگوں سے کہا گیا کہ وہ ساحلی علاقوں سے نکل جائیں، تاہم بعد میں وزارت نے کہا کہ یہ پیغام غلطی سے بھیجا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کے نیشنل ایمرجنسی آفس کے عہدے دار میگل اورٹز نے پریس کانفرنس میں کہا: 'ہم لوگوں کو ذہنی سکون دینا چاہتے ہیں۔ انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ پورا علاقہ خالی کرنا ضروری نہیں ہے۔ صرف انٹارکٹیکا بیس خالی کی جائے۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ادارے کو پیغام کے نتیجے میں لوگوں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میگل اورٹز نے اس صورت حال کا ذمہ دار فنی خرابی کو قرار دیا جبکہ بعد میں انٹارکٹیکا میں سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔

دوسری جانب سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ساحلی شہروں، جن میں دارالحکومت سنتیاگو کے شمال میں واقع لا سرینا  اور ولپاریسو شامل ہیں، کے مکینوں نے ساحل کے قریب واقع علاقوں کو خالی کرنا شروع کر دیا۔ یہ انخلا سونامی کی وارننگ کے جعلی قرار دیے جانے تک جاری رہا۔

جس وقت چلی کے شہری جعلی وارننگ پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے تب جی ایف زیڈ جرمن سینٹر برائے جیوسائنسز نے رات نو بجکر سات منٹ پر دوسرے زلزلے کی اطلاع دی جس کی شدت 5.6 تھی۔ یہ زلزلہ چلی اور ارجنٹائن کے سرحدی علاقے میں آیا، جس کی گہرائی 133 کلومیٹر اور مرکزسنتیاگو سے 30 کلومیٹر دور واقع تھا۔ تاہم زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا