تین سوالوں میں اپنی ذہنی صلاحیت جانیے

کوگنیٹو ریفلیکشن ٹیسٹ ( سی آر ٹی) دنیا  بھر میں آئی کیو جانچنے کا مختصر ترین طریقہ سمجھا جاتا ہے کیوں کہ یہ صرف تین سوالوں پر مبنی ہے۔

تصویر: جولیگون

آئی کیو ٹیسٹ دنیا بھر میں پیشہ ورانہ ذہانت جانچنے کے لیے معروف ہیں۔ یہ ٹیسٹ آپ کو یہ جاننے میں مدد دیتے ہیں کہ آپ ذہنی سطح پر دوسروں کے مقابلے میں کس مقام پر ہیں۔

کوگنیٹو ریفلیکشن ٹیسٹ (سی آر ٹی) دنیا  بھر میں آئی کیو جانچنے کا مختصر ترین طریقہ سمجھا جاتا ہے کیوں کہ یہ صرف تین سوالوں پر مبنی ہے۔  یہ اس بات کا اندازہ لگاتا ہے کہ کیا آپ بظاہر نظر آنے والے مسئلے کے علاوہ بھی کسی غلطی کی شناخت کرسکتے ہیں۔ آپ جتنا جلدی یہ کر لیں گے اتنے ہی ذہین تصور کیے جائیں گے۔

وہ تین سوالات درج ذیل ہیں:

1: ایک بلے اور گیند کی قیمت 1.10 ڈالر ہے۔ بلے کی قیمت گیند سے ایک ڈالر زیادہ ہے، تو گیند کی قیمت کیا ہو گی؟

2: اگر پانچ مشینیں پانچ کھلونے بنانے کے لیے پانچ منٹ لیتی ہیں تو سو مشینیں سو کھلونے بنانے کے لیے کتنا وقت لیں گی؟

3: ایک جھیل میں کنول کے پھولوں کا ایک جھنڈ ہے، ہر روز اس کے حجم میں دگنا اضافہ ہو رہا ہے، اگر پوری جھیل کو ڈھانپنے کے لیے 48 روز درکار ہیں تو جھیل کا آدھا رقبہ ڈھکنے کے لیے کتنے دن درکار ہوں گے؟

۔

۔

بہت سے لوگوں نے یہ جوابات درست سمجھے:

1 : دس سینٹ

2:  100 منٹ

3: 24 دن

لیکن یہ جواب غلط ہیں۔

جب آپ اچھی طرح حساب کتاب کر لیں تو صحیح جوابات جاننے کے لیے سکرول ڈاؤن کریں۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

 

 

 

1: گیند کی اصل قیمت 0.5 سینٹ ہے۔

اگر گیند کی قیمت دس سینٹ ہوتی تو پھر بلے کی قیمت اس سے ایک ڈالر زیادہ یعنی ایک ڈالر دس سینٹ ہونی چاہیے تھی، لیکن اگر گیند کی قیمت پانچ سینٹ ہے اور بلے کی قیمت اس سے ایک ڈالر زیادہ، تو پھر دونوں کی قیمت ملا کر ایک ڈالر دس سینٹ بنتی ہے۔ 

2: سو مشینیں بنانے کے لیے پانچ منٹ درکار ہوں گے۔

پانچ مشینیں پانچ منٹ میں پانچ کھلونے بنا سکتی ہیں اس لیے ہر مشین کو ایک  کھلونا بنانے کے لیے پانچ منٹ درکار ہوں گے۔

اس طرح سو مشینیں اگر ایک ساتھ سو کھلونے بنائیں گی تو انہیں بھی صرف پانچ منٹ ہی درکار ہوں گے۔

3: پھولوں کے جھنڈ کو جھیل کا آدھا رقبہ ڈھانپنے کے لیے 47 دن لگیں گے۔

اگر جھیل کو پورا ڈھکنے کے لیے ہر دن دگنا رقبہ کور ہو رہا ہے تو 47 ویں دن جھیل کا آدھا حصہ کنول کے پھولوں میں چھپ جائے گا۔

 تقریباً 35 سو لوگوں نے اس سروے میں حصہ لیا، 33 فی صد نے تینوں جواب غلط دیے جبکہ 83 فیصد نے تین میں سے کم از کم ایک جواب غلط دیا۔

اس آئی کیو ٹیسٹ میں خامیاں ضرور ہوں گی لیکن یہ اپنے اختصار اور تکنیکی آسانی کے اعتبارسے انوکھا تجربہ ہے، ایم آئی ٹی کے صرف 48 فیصد طلبہ اس کے تینوں سوالوں کا درست جواب دے پائے۔

آپ کے کتنے جواب درست تھے؟

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تحقیق