پاکستان میں پاکستان سپر لیگ 6 کا آغاز ہو گیا ہے جسے برطانیہ کے شہر کارڈف میں مقیم پاکستانی سپورٹس صحافی روحا ندیم پاکستان کرکٹ اور مداحوں کے لیے ایک جیت قرار دیتی ہیں۔
پی ایس ایل کے سلسلے میں انڈپینڈنٹ اردو کے لیے اپنے خصوصی وی لاگ میں روحا کہتی ہیں کہ انہیں افسوس ہے کہ اس سال سٹیڈیم مداحوں سے نہیں بھرے ہوں گے، لیکن انہیں خوشی ہے ہوم گراؤنڈ پر میچ کھلیے جا رہے ہیں۔
روحا نے کہا: ’پانچ سال پہلے جب پی ایس ایل کا آغاز ہوا تو لوگوں نے کہا اس کا اہم مقصد پاکستان میں کرکٹ واپس لے کر آنا تھا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہا کہ گذشہ دس سالوں میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی جارہی تھی اور پی ایس ایل کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا تھا جس کے ذریعے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں آ کر کھیلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشہ سال اور اب اس سال پی ایس ایل کا ملک میں کھیلے جانا پاکستان میں کرکٹ مینجمنٹ، ٹیم اور مداحوں کے لیے بڑی فتح ہے۔
دیکھیے کارڈف سے روحا کا وی لاگ