اداکار فیروز خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

فیروز خان مارچ 2018 میں علیزے خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

فیروز خان مارچ 2018 میں علیزے خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔تصویر: بشکریہ فیروز خان  انسٹاگرام اکاؤنٹ

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس خبر کا اعلان  فیروز خان نے جمعے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

انہوں نے لکھا: ’الحمداللہ اس مبارک جمعے کو مجھے بیٹے کے تحفے سے نوازا  گیا ہے۔‘

 ڈرامہ سیریل ’خانی‘ اور ’رومیو ویڈز ہیر‘ کے اداکار فیروز خان مارچ 2018 میں علیزے خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

فیروز خان کی بہن اور مشہور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنی خوشی کا اظہار ٹوئٹر پر کیا اور لکھا: ’الحمداللہ میرا ایک اور فیروز آگیا۔‘

فیروز خان کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد کے پیغام بھی بھیجے گئے۔

ٹوئٹر صارف ملیحہ نے مبارک باد دیتے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فیروز بہترین والد ثابت ہوں گے۔

اسی طرح عرفان الحق نے بھی انہیں مبارک باد دی۔

دیگر ٹوئٹر صارفین نے بھی اپنے اپنے انداز میں انہیں مبارکباد دی۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن