امریکہ: اٹلانٹا کے مساج سینٹرز میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک

اٹلانٹا پولیس کے سربراہ روڈنی بریانٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایشیائی خواتین بھی شامل ہیں جبکہ مغربی جارجیا میں ایک 21 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حملے کا نشانہ بننے والے ان مساج پارلرز کا نام گولڈ مساج سپا اور اروپا تھراپی تھا اور یہ پیڈمونٹ روڈ پر واقع تھے (تصویر: اے ایف پی)

امریکی ریاست جارجیا میں مساج پارلرز میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایشیائی خواتین بھی شامل ہیں۔

اٹلانٹا میں ہونے والی ان ہلاکتوں کے بعد جنوب مغربی جارجیا میں ایک 21 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اٹلانٹا پولیس کے سربراہ روڈنی بریانٹ کا کہنا ہے کہ تین افراد کو اٹلانٹا کے شمال مشرقی علاقے کے ایک مساج سینٹر میں ہلاک کیا گیا جب کہ چوتھے فرد کو گلی کے پار ایک اور مساج سینٹر میں ہلاک کیا گیا۔ ان کے مطابق تمام ہلاک شدگان خواتین تھیں اور ’ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تمام ایشیائی تھیں۔‘

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی اطلاع کے بعد شام پانچ بجکر 50 منٹ پر مساج سینٹر پہنچنے کے بعد پولیس کو تین خواتین کی لاشیں ملیں، جنہیں گولی ماری گئی تھی۔

 جب پولیس جائے وقوعہ پر موجود تھی تو انہیں گلی کے پار ایک اور مساج سینٹر میں فائرنگ کی اطلاع ملی جہاں ایک اور خاتون کو گولی مار کے قتل کیا گیا تھا۔

حملے کا نشانہ بننے والے ان مساج پارلرز کا نام گولڈ مساج سپا اور اروپا تھراپی تھا اور یہ پیڈمونٹ روڈ پر واقع تھے۔

چیروکی کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے ترجمان کیپٹن جے بیکر کے مطابق یہ واقعات ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب چند منٹ قبل ہی ایکورتھ میں واقع ینگ ایشین مساج پارلر پر پانچ افراد کو گولی ماری گئی تھی، جو کہ اٹلانٹا کے شمال میں 30 میل فاصلے پر ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جے بیکر کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے دو متاثرین موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں مزید دو افراد چل بسے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام فوری طور پر ہلاک شدگان کی جنس اور قوم کی تفصیلات جاری نہیں کریں گے۔

ایکورتھ کے علاقے میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص نگران کیمروں میں دیکھا جا سکتا ہے جو منگل کو چار بجکر 50 منٹ پر ینگ مساج سپا کے باہر گاڑی روک رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فائرنگ کے واقعے سے دس منٹ پہلے کا وقت تھا۔

جے بیکر کے مطابق رابرٹ ارون لونگ نامی اس شخص کا تعلق ووڈ سٹاک کے علاقے سے ہے۔ رابرٹ کو کرسپ کاؤنٹی سے حراست میں لے لیا گیا ہے جو اٹلانٹا سے 150 میل جنوب میں واقع ہے۔

پولیس کے مطابق اٹلانٹا پولیس نے علاقے میں موجود ایسے دیگر کاروباری مراکز کے باہر گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔


اس رپورٹ میں نیوز ایجنسی کی معاونت شامل ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ