پاکستان میں دفتر نہیں کھول رہے: ترجمان فیس بک

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیا اللہ خان بنگش نے ایک حالیہ انٹرویو میں فیس بک کے پاکستان میں منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’فیس بک انشااللہ پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گا۔‘

فیس بک ترجمان نے پاکستان میں دفتر کھولنے کی تردید کردی ہے (فائل تصویر: اے ایف پی)

فیس بک کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو جاری ایک بیان میں اس خبر کی تردید کردی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیا اللہ خان بنگش نے نجی نیوز چینل اے آر وائی پر نشر ہونے والے ایک حالیہ انٹرویو میں فیس بک کے پاکستان میں منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’فیس بک انشااللہ پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گا۔‘

ضیا اللہ خان بنگش کا کہنا تھا کہ فیس بک پاکستان میں تین چار نئے منصوبوں کے ساتھ آ رہا ہے اور اس کے علاوہ پاکستانی صارفین کے لیے ’مونیٹائزیشن‘ (ویڈیوز سے پیسے کمانے) کو بھی آن کرے گا، جس کے لیے ضروری قانون سازی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سے بات ہو رہی ہے، جنہوں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی اس حوالے سے ٹویٹس کی تھیں۔

انڈپینڈنٹ اردو نے اس سلسلے میں فیس بک سے رابطہ کیا،

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جس پر ترجمان کا کہنا تھا: ’ہم پاکستان میں ڈیڈیکیٹڈ ٹیموں کے ذریعے، پاکستانی مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمات، شی مینز بزنس (جن سے مقامی افراد کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے) جیسے پروگراموں کے ذریعے سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر فیس بک کا فی الحال پاکستان میں دفتر کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا: ’ہماری برادری بین الاقوامی ہے اور ہم دنیا کے بہت سے ممالک میں بغیر کسی دفتر کے کام کر رہے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی