’ایک ہی وقت میں 35 سے زائد خواتین کو ڈیٹ کرنے‘ والا گرفتار

جاپان میں پولیس نے ایک 39 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے انہوں نے ’سالگرہ کے تحائف کے لیے ایک ہی وقت میں 35 سے زائد خواتین کو ڈیٹ کیا۔‘

تاکاشی میاگاوا کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ (پکسابے)

جاپان میں ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے سینکڑوں پاؤنڈ کے سالگرہ کے تحائف وصول کرنے کے لیے ایک ہی وقت میں 35 خواتین کو ڈیٹ کیا۔

39 سالہ تاکاشی میاگاوا پر الزام ہے کہ انہوں نے ان خواتین کو یقین دلایا کہ وہ سنجیدہ تعلق قائم کرنے کے خواہاں ہیں اور ان میں سے ہر ایک کو اپنی سالگرہ کے دن کی مختلف تاریخیں بتائیں۔

جاپانی شہری کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے سالگرہ کے کارڈز اور تحائف وصول کیے جن کی مجموعی مالیت ایک لاکھ ین (668 پاؤنڈ ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد روپے) بنتی ہے۔ تحائف میں دو سو پاؤنڈ کا ایک سوٹ بھی شامل ہے۔

ٹیلی ویژن چینل ’ایم بی ایس نیوز‘ کے مطابق بالآخر ان خواتین کو تاکاشی میاگاوا کی نوسربازی کا علم ہو گیا اور انہوں نے فروری میں پولیس کے پاس جانے سے پہلے متاثرہ خواتین کی تنظیم قائم کی۔

تاکاشی میاگاوا کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا یے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میاگاوا نے مبینہ طور پر ایک 47 سالہ خاتون کو بتایا کہ ان کی سالگرہ 22 فروری کو ہے، ایک 40 سالہ خاتون کو بتایا کہ ان کی سالگرہ جولائی میں ہے اور ایک 35 سالہ خاتون کو اپنی سالگرہ کی تاریخ اپریل کی دی۔ تاہم مانا جاتا ہے کہ ان کی سالگرہ 13 نومبر ہے۔

خبروں کی مقامی ویب سائٹس نے رپورٹ کیا ہے کہ میاگاواکی ان خواتین سے ملاقات ان کی ایک مارکیٹنگ کمپنی میں ملازمت کے دوران ہوئی جہاں وہ ہائیڈروجن واٹر شاور ہیڈز اور دوسری مصنوعات فروخت کرتے تھے۔

ایک خاتون نے ’ایم بی ایس نیوز‘ کو بتایا کہ دوسری ڈیٹ پر میاگاوا نے ان کا بوسہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا: ’میں نے ان سے کہا کہ ’میں ایسا نہیں کرنا چاہتی بشرطیکہ آپ کوئی ایسے شخص ہوں جو شادی کرنا چاہتے ہوں اور مستقبل میں واقعی میرے ساتھ رہیں۔‘

خاتون کے مطابق میاگاوا نے جواب دیا: ’میں سنجیدہ ہوں۔ میں اپنی باقی زندگی آپ کے ساتھ گزارنے کے لیے تیار ہوں۔‘

نیوز نیٹ ورک کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر میں میاگاوا کو ریستورانوں اور ایک پارک میں متعدد مختلف خواتین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک تصویر میں دو چھوٹے کیک دکھائی دے رہے ہیں جن پر ’سالگرہ مبارک‘ کا پیغام درج ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا