ایران میں 13 ویں صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے درمیان بحث (ڈبیٹ) ختم ہوگئی ہیں لیکن یہ تشویش بڑھ رہی ہے کہ آیا امیدواروں نے عوام سے جو وعدے کیے کیا وہ پورے ہوں گے؟
ایران سے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ تہران کے کچھ حصوں میں منعقد فورمز میں لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ امیدواروں کے نعروں سے ملک میں تبدیلی اور بہتری لانے کی کوئی امید نہیں ہے۔
ماہر معاشیات اور سیاست کے تجزیہ کاروں نے حالیہ ہفتوں میں نوٹ کیا ہے کہ امیدواروں کے نعرے اور وعدے ناقابل عمل اور حد درجہ ناقص ہیں۔ ان میں سے بیشتر کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ کے امیدواروں نے عوام کو ووٹ ڈالنے پر راضی کرنے کے لیے ادھورے وعدے کیے ہیں اور ان وعدوں کے ساتھ ایران کی معاشی صورت حال تبدیل نہیں ہوگی۔
آرمان ملی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں 1996 کے صدارتی انتخاب کے امیدوار مصطفیٰ ہاشمی طبا نے کہا: ’معاشرے میں آج کی صورت حال ماضی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہے۔ اس کا کوئی حل نہیں ہے اور ہم صرف امید کر سکتے ہیں کہ عوام انتخابات میں حصہ لے گی۔
’شاید اسی صورت حال کی وجہ سے صدارتی امیدوار ایسے نعرے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جن میں جمہوری بنانے کے ذریعہ لوگوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی ترغیب دیے رہے ہیں۔‘ مصطفیٰ ہاشمی طبا نے مزید کہا: ’صدارتی امیدوار ملک کے حالات سے قطع نظر لوگوں کے ووٹ جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
450،000 تومان کی سبسڈی، 500 ملین تومان کا ازدواجی قرض، سنگل ہندسوں میں افراط زر، خارجہ پالیسی میں اصلاحات، قیمتوں میں استحکام اور سال میں 10 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے سات صدارتی امیدواروں کے عجیب و غریب وعدے ہیں۔ یہ وہ سات افراد ہیں جو ایرانی حکومت کے مرکزی دھارے سے ابھرے اور کئی سالوں سے انتظامیہ کی اعلی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
نہ صرف عام لوگ اور ماہرین بلکہ بعض معاملات میں خود امیدوار بھی اپنے مخالفین کے چند وعدوں پر تنقید کرتے ہیں۔ ’دس لاکھ مکانات کی سالانہ تعمیر‘ابراہیم رئیسی کے وعدوں میں سے ایک ہے جس نے بنیاد پرست دھڑے سے تعلق رکھنے والے ایک اور امیدوار محسن رضائی کے ردعمل کو جنم دیا۔
محسن رضائی
عدلیہ کے سربراہ کے انتخابی وعدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، محسن رضائی نے کہا: ’دس لاکھ ہاؤسنگ یونٹوں کی سالانہ تعمیر کسی امیدوار کا کوئی خاص منصوبہ یا خیال نہیں ہے۔ اس قانون کو قابل احترام پارلیمان اور سبھی نے منظور کیا ہے۔ حکومتیں اس پر عمل درآمد کی پابند ہیں۔‘
چار کروڑ ایرانیوں کو 450000 تومان ماہانہ کی سبسڈی کی ادائیگی، گھریلو خواتین کی تنخواہ، قومی ایرانی آئل انڈسٹری فنڈ تشکیل دینا اور عوام کو تیل حصص کا 30 فیصد مختص کرنا صدارتی انتخاب کے اس دور میں محسن رضائی کے انتخابی وعدے ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ محسن رضائی جو تشخیص مصلحت کونسل کے رکن ہیں اور جنہیں کسی اور کے مقابلے میں ایران کی معاشی صورت حال کے بارے میں زیادہ آگاہ ہونا چاہیے، ایسے ناممکن منصوبوں کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔
محسن رضائی نے، جنہوں نے منتخب ہونے کی صورت میں اپنی حکومت کو ’عمل اور تبدیلی کی حکومت‘ قرار دیا ہے، ایرانی عوام کی توہین کرنے والوں سے نمٹنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کی توہین کو جرم قرار دیا جائے اور اس سے متعلق پارلیمان میں بل پیش کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ’سکولوں میں ایرانی نسلی گروپوں کی مادری زبان متعارف کروایں گے۔‘ انقلاب ایران گارڈز کے سابق کمانڈر نے ’ثقافتی اور معاشی اٹھان‘ کو ’ضرورت‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔
محسن رضائی نے گھریلو خواتین کو ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی کا بھی وعدہ کرتے ہوئے کہا: ’گھریلو ملازمت ہماری حکومت میں نوکری تصور کی جائے گی۔ ہم گھریلو خواتین کو تنخواہیں دیں گے۔‘ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو دو خواتین کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے۔
’گھریلو خواتین کو تنخواہ‘ دینے کا وعدہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے پچھلے دو سالوں سے سرکاری ملازمین کی ماہانہ ادائیگی مستقل تاخیر کا شکار رہی ہے۔ نرسیں، اساتذہ اور فوجی ریٹائرڈ افراد ان حلقوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی تنخواہوں اور مراعات کی وصولی میں تاخیر کے بارے میں برسوں سے احتجاج کیا ہے۔
ابراہیم رئیسی
عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی جو بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ بغیر کسی مقابلے کے ایران کے اگلے صدر ہوں گے، اس انتخاب میں بنیاد پرستوں کے امیدوار ہیں، جنہوں نے ماہرین طور پر ان پر کڑی اور گہری تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے منصوبوں میں سرفہرست ’سنگل ہندسے کی افراط زر‘ کو ممکن کہا ہے اور دعوی کیا کہ ’ملک کی 70 فیصد معاشی صلاحیت غیر فعال ہے۔‘ ان کا کہنا ہے کہ ’ان صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر ہم سال میں دس لاکھ روزگار پیدا کرسکتے ہیں۔‘
عدلیہ کے موجودہ سربراہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے ’قیمتوں کو کم کرنے‘ کے منصوبے کے تین پہلو ہیں۔ ان میں پہلا افراط زر پر قابو پانا، دوسرا رہائش فراہم کرنا اور تیسرا نظام صحت کو بہتر کرنا شامل ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ابراہیم رئیسی کا دعوی ہے کہ ان کے بیشتر منصوبے پیداوار میں سرمایہ ڈال اضافے حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے اگلی حکومت کی ترجیح کے طور پر ’50 فیصد طبی اخراجات‘ کو بھی کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کرونا (کورونا) بحران نے البتہ تمام دنیا خصوصا طبی شعبے میں قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
علاج معالجے کا تعلق براہ راست خدمات کی فراہمی میں افراط زر کی سطح سے ہے۔ 1996، 1997 اور 1998 میں محصولات کی شرح نمو 5 سے 10 فیصد سالانہ تھی۔ اس بارے میں ابراہیم رئیسی نے ابھی تک کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔ ایسے میں کیا ہم ملک میں معاشی صورت حال میں بہتری کی امید کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف کرونا کے بحران، کئی کاروبار کے بند ہونے اور وسیع پیمانے پر معاشرتی پابندیوں کی وجہ سے معیشت کو ایک ناقابل تلافی دھچکا لگا جس کی وجہ سے جی ڈی پی میں مزید کمی واقع ہوئی۔ ابراہیم رئیسی نے ابھی تک کرونا سے نمٹنے اور اس سے پہنچنے والے نقصان کی اصلاح کے لیے کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا ہے۔
سعید جلیلی قدامت پسند دھڑے کے ایک اور ممتاز امیدوار ہیں جو ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے بیانات کی روشنی اور قدامت پسند محاذ کے منتخب ہونے کے اندازے کے مطابق ایک ’نوجوان انقلابی حکومت‘ کے قیام کا قیاس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے آٹھ سال حکومت کے ساتھ ملکی معاملات کی دیکھنے میں گزارے ہیں اور وہ تمام مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور کم و بیش اپنے تمام حریفوں کی طرح کے وعدے کر رہے ہیں۔
ابراہیم رئیسی کی طرح انہوں نے بھی ’ایک سال میں کم از کم دس لاکھ مکانات‘ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے اور ’تمام شہریوں کے لیے کھانا‘ فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ’ہر ایرانی خاندان کے سفر‘ کے لیے ایک قلیل مدتی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم انہوں نے ان منصوبوں کے ڈھانچے اور اس پر عمل درآمد کے بارے میں وضاحت فراہم نہیں کی ہے۔
علی رضا ذاکانی
علی رضا ذاکانی کنزرویٹو فرنٹ کی ایک اور امیدوار ہیں، جنہوں نے شروع میں ہی کہا تھا کہ ’اگر میں صدر بن گیا تو امریکی بھیک مانگیں گے اور تمام پابندیاں ختم کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’مذاکرات کے اصول کا انحصار سپریم قومی سلامتی کونسل کی مرضی اور سپریم لیڈر کی منظوری پر منحصر ہے۔ اس امیدوار کو بھی دوسروں کی طرح علم ہونا چاہیے کہ پابندیوں سے چھٹکارے اور ویانا مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ایران متعدد معاہدوں سے اتفاق کرے اور پھر امید رکھے کہ امریکہ اسے قبول کرے گا۔ ’امریکی بھیک مانگیں گے‘ جیسے انقلابی نعروں کا دور ختم ہو چکا ہے اور ایرانی عوام پابندیوں سے کافی متاثر ہو چکے ہیں۔
علی رضا ذاکانی نے ’مزاحمت کا محور (ایکسس آف رزیسٹینس) اور ہمسایہ ممالک‘ کو اپنی خارجہ پالیسی کی پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔ وہ پارلیمانی ریسرچ سینٹر کے سربراہ ہیں اور انہوں نے اپنی ممکنہ حکومت کو ’حزب اللہ کی نوجوان حکومت‘ کا نام دیا ہے اور انقلابی محاذ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں پر مبنی کابینہ کا وعدہ کیا ہے۔
عامر حسین غازی زادہ ہاشمی
قدامت پسند فرنٹ کے ایک اور امیدوار عامر حسین غازی زادہ ہاشمی ہیں جنہوں نے ملک میں ’بڑی سرجریوں(آپریشنوں)‘ کے وقت کی بات کی ہے اور جو مستقبل کی اپنی ممکنہ حکومت میں ’آزادی کی لبرل سوچ‘ کو ’فحاشی‘ قرار دیا ہے۔
انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ صدر بن جاتے ہیں تو وہ ہر نوجوان جوڑے کو ملازمت، شادی اور رہائش کے لیے 500 ملین تومان کا قرض دیں گے۔ ان کا وعدہ اس سال کے لیے پارلیمنٹ کے منظور کردہ اخراجات سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ بینکوں کو پہلے ہی شادی کے قرض کے 100 ملین تومان ادا کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دو سال قبل، شادی کے لیے ادائیگی کے سلسلے میں ایک سب سے اہم مسئلہ یہ تھا کہ پارلیمنٹ اور حکومت نے شادیوں کے قرضوں کی ادائیگی بینکوں پر ٹھونس دی تھی لیکن بینکوں نے بار بار کہا تھا کہ ان کے پاس اس ادائیگی کے لیے ضروری مالی وسائل نہیں ہیں۔ سینٹرل بینک کے تعلقات عامہ کے مطابق 1999 میں تقریبا 823 ہزار افراد نے شادی کے قرضے حاصل کیے تھے اور جس کے لیے مطلوبہ رقم 43 ہزار ارب تومان تھی۔ فرض کرتے ہیں کہ عامر حسین غازی زادہ کے وعدے کے مطابق شادی کے قرضوں کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوتا ہے تو اس کی ادائیگی میں 215000 ارب تومان کی ضرورت ہوگی۔
اس صدارتی امیدوار نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ کا مسئلہ ’تین دن میں حل کیا جاسکتا ہے۔‘ یہ بازگشت مرکزی بینک کے گورنر اور ایک دوسرے صدارتی امیدوار عبد الناصر ہیمتی کے ذریعے بھی سنی گئی۔ اپنے حریف کے وعدے پر ردعمل دیتے ہوئے ہیمتی نے کلب ہاؤس کو بتایا: ’وہ کہتے ہیں کہ ہم تین دن میں سٹاک مارکیٹ میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں، کیا یہ مائیکرو ویو ہے؟‘
عامر حسین غازی زادہ نے دعوی کیا ہے کہ ان کی حکومت کے پاس ’ایک نظریہ اور منصوبہ ہوگا۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ دو سال سے نظریات پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے سب سے پہلے تتلی سیزن نامی ایک بنیادی تھیوری تیار کی تھی۔ رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے ’عوامی حکومت‘ کے نام سے تبدیلی کا ایک نمونہ پیش کیا، جسے ’ملک کی اصلاح کا طریقہ‘ سمجھا جاتا ہے اور پھر ایک ایگزیکٹو منصوبہ سامنے آیا جس میں ’اعتماد والی حکومت‘ کے تحت مختلف اقدامات کیے گئے۔
اس انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کے دیئے گئے تمام بیانات کی فہرست میں ویانا مذاکرات، مسئلہ بورجام، ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تعاون کی دستاویز اور ایف اے ٹی ایف کو بنیادی محور کے طور پر کوئی جگہ نہیں ملی ہے۔
اہم معاشرتی اور ثقافتی شعبوں میں ان سات افراد میں سے کوئی بھی اب بھی خواتین کے مسائل اور ان کی فعال معاشرتی شراکت کی ضرورت، بچوں اور نوجوانوں، کھیلوں، کارکنان، اساتذہ، ریٹائرڈ ملازمین، فنکاروں، پانی کی کمی، سماجی مسائل اور امراض قلب ماحولیاتی پروگرام سے متعلق اہم بات واضح طور پر نہیں کی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون اس سے قبل انڈپینڈنٹ فارسی پر شائع ہوچکا ہے۔