امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں برمی اژدھے کی تعداد اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ریاستی حکومت کو اژدھے شکار کرنے کا ٹھیکہ دینا پڑا ہے۔ جنوبی مشرقی ایشیائی اژدھے تقریباً پچیس سال قبل پالتو جانوروں کے طور پر فلوریڈا لے جائے گئے۔ گزرتے وقت کے ساتھ جنگلوں میں بھی پھیل گئے۔ ان کی تعداد بڑھنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ دیگر جنگلی جانوروں کی آبادی کم ہونے لگی کیونکہ انہیں برمی اژدھے خوراک کے لیے نشانہ بنا رہے تھے۔