کیا خواجہ سرا روزہ رکھتے ہیں؟ کیا آپ نے ایک ہی دسترخوان پر بیٹھ کر کبھی کسی خواجہ سرا کے ساتھ افطار کی؟ کیا آج بھی خواجہ سراؤں کو معاشرے میں وہی عزت ملتی ہے جس کے وہ حقدار ہیں؟
ان تمام سوالوں کے جواب خواجہ سراؤں کے ساتھ کی گئی ایک افطار میں ملے۔ کراچی کی غیر سرکاری تنظیم اخوت کی جانب سے خواجہ سراؤں کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے شرکت کی۔
یہ غیر معمولی افطار دیکھنے کے لیے اوپر دی گئی ویڈیو پر کلِک کریں۔