پاکستانی اداکارہ اور ماڈل صدف کنول ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے حالیہ انٹرویو میں دیے جانے والے بیان کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔
نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک حالیہ پروگرام کی کلپ سوشل میڈیا پر چل رہی ہے جس میں ازدواجی زندگی سے متعلق ان کے خیالات کے اظہار کے بعد SadafKanwal# پاکستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے اور اس میں کچھ لوگ انہیں سراہ رہے ہیں تو کچھ ان کے خیالات کو دقیا نوسی قرار دے کر ان پر تنقید کر رہے ہیں۔
اے آر وائے نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان کی ایک کلپ میں صدف اپنے شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ بیٹھے سوالوں کا جواب دے رہی ہیں۔
صنفی برابری اور فیمینزم کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وہ کہتی ہیں کہ ان کے خیال میں عورت بالکل مظلوم نہیں، بلکہ مضبوط ہے۔
Aaj kal bohat liberals aa gaye haiN... pic.twitter.com/0De5pPivxQ
— Reema Omer (@reema_omer) July 30, 2021
ان کے بقول ان کے نزدیک فیمینزم اپنے شوہر کا خیال کرنا اور انہیں عزت دینا ہے۔
مئی 2020 میں اداکار شہروز سبزواری سے شادی کرنے والی صدف نے مزید کہا کہ بیوی ہونے کی حیثیت سے انہیں معلوم ہوتا ہے کہ شیری (شہروز) کے کپڑے کہاں ہیں۔ ’مجھے پتہ ہوتا ہے شیری کی کیا چیز کہاں ہے اور کیا کھانا ہے، کب کھانا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ سب پتہ ہونا چاہیے کیوں کہ میں ان کی بیوی ہوں۔‘
ان کے بقول: ’شیری کو میرا نہیں بلکہ مجھے شیری کا پتہ ہونا چاہیے کیوں کہ میں ایک عورت ہوں اور یہ دیکھتی ہوئی بڑی ہوئی ہوں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے ایک موقعے پر یہ بھی کہا کہ لبرلز بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔
کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث شروع ہوگئی ہے۔
نادیہ ذیشان نامی صارف نے لکھا کہ وہ ایک ماں اور بیوی ہونے کے ناطے صدف کنول کے ساتھ اتفاق کرتی ہیں۔
I'm also a wife a mother
— Nadia Zeeshan (@NadiaZeeshan8) July 31, 2021
Yes I'm totally agree with her
Respect #SadafKanwal https://t.co/sY8kUZPK35
سمیع اللہ نے کہا مسئلہ صدف کنول نہیں بلکہ مردوں کو عزت دینے کی بات ہے۔
Problem isn't Sadaf Kanwal its actually she talking about mens respect which some girls cannot digest.#sherry#faminics#SadafKanwal pic.twitter.com/e3LqV17uHR
— Sami Ullah Khan (@SamiUllah800) July 31, 2021
عالیان انصاری نے لکھا کہ آپ نے ازدواجی زندگی کو بہترین طریقے سے بیان کیا۔
#SadafKanwal You Explained marriage life and role of woman well.
— Aliyan Ansari (@AliyanAnsari10) July 31, 2021
God bless u !
لالا رُخ نے بھی صدف کنول کے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے بیان میں کوئی بات غلط نہیں دکھائی دے رہی۔
#SadafKanwal I absolutely agree with you feminism doesn't mean I am above my husband it means he and I respect each other with love .... And Allah has made me custodian of my house where my husband earns and i make sure it's spent wisely...I don't find anything wrong in her ...
— Lalarukh Sohail (@lra4u59) July 30, 2021
تاہم کچھ نے ان کے بیان کے معاشرے میں خواتین کو درپیش مختلف مسائل کے خلاف قرار دیا۔
اقصیٰ نے صدف کنول کو مصنف خلیل الرحمان قمر سے ملاتے ہوئے لکھا کہ کہ صدف کنول نے بھی خلیل الرحمان کنول کی طرح پاکستانی مردوں کی ہیرو بننے کی کوشش کی ہے۔
#SadafKanwal is a female version of KhalilurRehman.Who is definitely hero of many Pakistani men.While she trying to be heroic too. She is also a true example of many women who have internalised patriarchy Make men independent.They shouldn't depend on u"k jee Mera moza kidhar hai"
— Aqsa Memon (@Aqsashams_) July 30, 2021
یاد رہے خلیل الرحمٰن قمر گذشتہ سال ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سے اور بھی مشہور ہوئے تھے اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے لیے نازیبا الفاط استعمال کرنے پر خود بھی تنازعے میں گھر گئے تھے۔
ماہا رشید نے صدف کنول کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اس انٹرویو میں لبرلز اور فیمینزم پر بات کرنا درست نہیں۔
The way #SadafKanwal has spoken from such a privileged perspective and used both 'liberal' and 'feminism' as something to be looked down on is disgusting tbh. It's very easy to model in shorts n skirts and later sit on TV in a dupatta and school others on what their liberalism is
— Maha Rasheed (@MahaRasheed_) July 30, 2021
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’حیران ہوں صدف کنول جیسے لوگ جنہیں فیمینزم کے بارے میں معلوم نہیں پھر بھی اس پر اپنی ناقص رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ صرف اس وجہ سے کہ آپ کو کبھی تکلیف نہیں ہوئی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ سب کے ساتھ ایک جیسا ہی سلوک ہوتا ہے۔‘
I wonder how people like #SadafKanwal with absolutely no knowledge about the topic come up and give their flawed ideas of feminism. Just because you didn’t have to suffer at the hands of patriarchy doesn’t mean other women are treated the same.
— Chaotic (@does_itmatter00) July 30, 2021
اس معاملے پر سوشل میڈیا پر کافی میمز بھی شئیر ہو رہی ہیں۔
فصیح الدین مومن ثاقب کی مشہور میم کو اس معاملے کے ساتھ منسلک کرکے شئیر کیا گیا ہے۔
Sadaf Kanwal talking about feminism and Aurat march, and everyone is like...
— Fasih Uddin (@Fasih_Uddin) July 30, 2021
#SadafKanwal pic.twitter.com/sWKvbg6hY9
قمر نامی صارف نے کہا کہ کسی چیز پر بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔
Sadaf Kanwal should think before speaking.#SadafKanwal pic.twitter.com/ULa6E6Bx5B
— cancerian (@Qamar82) July 30, 2021