کرونا وبا: سندھ میں لاک ڈاؤن پیر سے ختم ہوگا

حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں پر انتہائی نگہداشت کے مریضوں کے دباؤ کے باوجود لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا اور صوبے میں وہی این سی او سی کی وہی پابندیاں نافذ ہوں گی جو پورے پاکستان میں ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران دو اگست کو کراچی کے ایک علاقے میں پولیس تعینات۔ کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے میں 31 جولائی کو لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔ (اے ایف پی)

پاکستان کے صوبے سندھ میں حکام کا کہنا ہے کہ کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے گذشتہ ہفتے نافذ ہونے والا لاک ڈاؤن کل (پیر کو) ختم کردیا جائے گا۔

سندھ میں شہروں، خاص کر کراچی، میں وائرس کے شدید متعدی ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ سے کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں میں کووڈ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا جس کے بعد حکومت نے 31 جولائی سے لاک ڈاؤن لگھا دیا تھا۔

عرب نیوز کے مطابق انتہائی نگہداشت کے وارڈوں میں کووڈ کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے مگر حکم نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کے پارلیمانی سیکرٹیری برائے صحت قاسم سومرو نے عرب نیوز کو بتایا: ’پیر سے لاک ڈاؤن ہٹا دیا جائے گا اور این سی او سی کے اعلان کردہ اقدامات نافذ ہوں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے مطابق سندھ میں وہی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تجویز کردہ پابندیاں نافذ ہوں گی جو پورے پاکستان میں ہیں۔

یہ فیصلہ سندھ حکومت اور این سی او سی کے درمیان ایک اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں یہ معلوم ہوا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود صحت کی سہولیات پر دباؤ کم نہیں ہو رہا۔

ایک بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان رشید جنا نے کہا کہ زیادہ آکسیجن کی ضرورت والے ہسپتال کے بیڈز 80 فیصد تک بھر گئے ہیں۔ ان کے مطابق: ’صحت کے نظام پر دباؤ آنے والے ہفتوں میں جاری رہے گا۔‘

ملک میں اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 2170 نئے کیس سامنے آئے، جبکہ گذشتہ دو دنوں میں کراچی میں کریٹیکل کیئر کے مریضوں کی تعداد 1195 سے 1210 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کے بعد مرض کے تیز پھیلاؤ والے سندھ کے 13 شہروں، بشمول کراچی اور حیدرآباد، میں سخت گائیڈ لائنز نافذ ہوں گی۔

لاک ڈاؤن کا خاتمہ ایک ایسے وقت پر ہوگا جب محرم کے ماہ کا آغاز ہوگا۔ این سی او سی کی جانب سے اس ماہ کے دوران ہونے والی اجتماعی تقریبات کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

قاسم سومرو نے بتایا کہ مذہبی پشواوں پر زور دیا جائے گا کہ وہ تقاریب کے بجائے خطابوں کو ویڈیو یا ٹی وی پر نشر کریں اور حکومت محرم کے جلوسوں کے راستوں پر بھی ویکسینیشن مراکز قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان