مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی رواں ماہ 22 اگست 2021 کو لندن میں ہوئی، جو تین دن گزر جانے کے باوجود سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے۔
مریم نواز ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کی وجہ سے اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہیں کرسکی تھیں، تاہم دلہا کے نانا یعنی سابق وزیراعظم نواز شریف ضرور اس تقریب میں سربراہ کی حیثیت سے موجود تھے۔
جنید صفدر کی شادی سوشل میڈیا پر خوب زیر بحث رہی۔ کبھی اس بحث کا موضوع ان کے والدین کی عدم شرکت رہا تو کبھی شادی ہال کے باہر بدمزگی، جب چند مظاہرین نے وہاں ایک چھوٹا موٹا سیاسی احتجاج کر ڈالا تھا اور نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
لیکن اس بار سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی گلوکاری کے چرچے ہیں اور نہ صرف ان کی آواز اور انداز بلکہ گانے کا انتخاب بھی موضوع گفتگو ہے۔
Junaid Safdar beautifully singing.
— Muhammad Usman گوجرانوالہ (@UsmanMughal_23) August 25, 2021
کیا ہوا تیرا وعدہ
وہ قسم وہ ارادہ pic.twitter.com/JGMerNzSnw
بہت سے لوگوں نے اس گانے پر جنید صفدر کو دل کھول کر سراہا۔
منال فہیم خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اگر ہر جگہ ناکامی بھی ہوئی تو جنید صفدر کے سامنے گلوگاری کا پیشہ موجود رہے گا۔‘
Damn, Junaid Safdar has a singing career ahead of him if all else fails
— Manal Faheem Khan (@ManalFaheemKhan) August 25, 2021
صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بھی جنید صفدر کے گانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا: ’واہ۔۔کیا سریلی آواز پائی ہے جنید صفدر نے۔ یقیناً یہ بھی اپنی والدہ سے وراثت میں لی ہو گی جو خوب خوش الحان ہیں۔پرانے گانوں کا ذوق اور شوق نوازشریف سےحاصل کیا ہو گا۔‘
واہ۔۔کیا سُریلی آواز پائی ہے جنید صفدر نے۔یقیناً یہ بھی اپنی والدہ @MaryamNSharif سے inherit کی ہو گی جو خوب خوش الحان ہیں۔پرانے گانوں کا ذوق اورشوق نوازشریف @NawazSharifMNS سےحاصل کیا ہو گا۔محمد رفیع اُنکے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ہیں۔ کیا ہوا تیرا وعدہ۔۔۔محمد رفیع کا لازوال گانا pic.twitter.com/2ScfzbFoLV
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 25, 2021
شبنم ملک نے لکھا کہ ’بہت سے لوگ یہ سننے کے بعد آپ کے مداح بن گئے ہوں گے۔‘
Awesome Junaid Safdar..after this singing many ppl are now your fan from today. https://t.co/fwYryU61IC
— Shabnam Malik (@shabnamabrar) August 25, 2021
سلویا وجاہت نے لکھا کہ ’شریف خاندان گلوکاری میں بہت اچھا ہے۔ شہباز شریف کے بعد اب ان کے پوتے گلوکاری میں اپنا فن دکھا رہے ہیں۔‘
Good talent. Sharif family is good at singing. After Shabaz Sharif now the grandkids are showing their singing skills. Not bad Junaid Safdar !
— Salvia Wajahat (@salvia_shah) August 25, 2021
جہاں جنید صفدر کی تعریف ہو رہی ہے وہیں ان کی جانب سے گانے کے انتخاب پر ٹوئٹر صارف تنقید بھی کر رہے ہیں۔
شہروز قریشی نے لکھا: ’گانے کی سلیکشن تو درست کر لیتے۔‘
Junaid Safdar was singing for his ex? Bhai song selection to thek ker leta
— Shahroz Qureshi (@GhabranaNahiHay) August 25, 2021
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’اپنی ہی شادی پر کیا ہوا تیرا وعدہ کیوں گایا جا رہا ہے؟‘
Why is Junaid safdar singing kiya huwa tera wada at his own freaking wedding and why are u all praising him? His girl is right next to him??
— ms pain (@thatvirgogurl) August 25, 2021
کچھ صارفین نے جنید صفدر کے گانے کو سیاست کے پیرائے میں دیکھتے ہوئے ان کے خاندان کے سیاسی پس منظر کے حوالے سے تنقیدی تبصرے بھی کر ڈالے۔
ایک صارف نے لکھا: ’جنید صفدر اچھا گاتے ہو مگر وزیراعظم نہیں بن سکتے۔‘
My Instagram explore is just Junaid Safdar singing "Kya Hua Tera Waada".
— HelloItMeArSlAn (@ArslanArsuArsi) August 25, 2021
Fine, the boy can sing. He can't be PM. Chill.
فاطمہ نامی صارف کا کہنا تھا: ’جو جنید صفدر کی گانے کی ویڈیو سے متاثر ہو رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ عمران خان کے پاس خوبصورت ہونے کے سوا کچھ نہیں تو ایسا نہیں۔ ان کے پاس کلاس بھی ہے اور بہترین شخصیت بھی۔‘
Girls who are swooning & crushing over Junaid Safdar's singing video tell PTI supporters that IK has nothing except for handsome looks... No bro! He has got class & personality
— FatimahhhFires (@fatimahhhhFIRES) August 25, 2021
Tell what exactly Junaid has except for mulk ka loota hoa paisa?
یہ پہلی بار نہیں کہ جنید صفدر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، اس سے قبل 2019 میں جنید صفدر کی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
For those who’ve just seen how good @MaryamNSharif’s son, Junaid Safdar is at singing, here is a video of Junaid reciting Sufiana Kalam at a function hosted by a good friend @AbdurrehmanChi5 in 2019. Apart from polo, Junaid has quite the melodious voice. pic.twitter.com/vkSPV1K2Hl
— Omer Azhar (@OmerAzhar96) August 25, 2021