یو ایس اوپن: ٹین ایجرز ایما رادھوکانو اور لیلہ فرنینڈیز فائنل میں

ٹینس پلیئر ایما رادھوکانو اگر یہ گرینڈ سلیم جیت جاتی ہیں تو وہ 44 سالوں کے دوران خواتین کا گرینڈ سلیم جیتنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی بن جائیں گی۔

1999 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دو نوجوان (ٹین ایجرز) خواتین کھلاڑی یو ایس اوپن کے فائنل میں آمنے سامنے ہیں (اے ایف پی)

ٹینس کے بین الاقوامی مقابلے یو ایس اوپن کے بارے میں کسی نے یہ سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس میں خواتین کا فائنل عالمی نمبر 150 اور 73 کے درمیان ہوگا جو کہ بالترتیب 17 اور 18 برس کی نوجوان لڑکیاں ہوں گی۔

برطانیہ کی ٹینس پلیئر ایما رادھوکانو یو ایس اوپن کے خواتین کے فائنل میں کینیڈا کی لیلہ فرنینڈیز کا سامنا کریں گی۔ دونوں کھلاڑی کینیڈین ہیں یعنی ایما رادھوکانو بھی برطانیہ کی کھلاڑی ہیں لیکن پیدا وہ بھی اپنی حریف لیلہ کی طرح کینیڈا میں ہی ہوئی تھیں۔

برطانیہ کی ٹینس پلیئر ایما رادھوکانو اگر یہ گرینڈ سلیم جیت جاتی ہیں تو وہ 44 سالوں کے دوران خواتین کا گرینڈ سلیم جیتنے والی پہلی خاتون بن جائیں گی۔

فائنل میں پہنچنے پر ایما رادھوکانو نے اپنی خوشی کا اظہار انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بھی کیا ہے۔

رادھوکانو کا یو ایس اوپن میں اب تک کا سفر ایک خواب کی طرح ہے۔ وہ رینکنگ میں کافی نیچے تھیں اور وہ مین ڈرا میں نہیں آسکتی تھیں۔ انہوں نے تین کوالیفائنگ راؤنڈز کھیلے اور پہلی کوالیفائر بنیں جو اب فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ یہ سب انہوں نے بغیرکوئی ہارے کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

19 برس کی لیلہ فرنینڈیز نے کئی تجربہ کار خواتین کھلاڑیوں کو شکست دی۔ نیومی اوساکا ان میں سے ایک ہیں۔ اس کے علاوہ ففتھ سیڈ ایلینا سویٹولینا، عالمی نمبر دو آریانا سبالنکا اور تین مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپیئن انجلیک کربر کو شکست دے کر لیلہ نے یو ایس اوپن میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

دونوں خواتین کی تراکیب اور کھیلنے کے انداز مختلف ہیں لیکن کھیل کا نڈر طریقہ ایک جیسا ہے جس کی وجہ سے گرینڈ سلیم 1999 کے یو اوپن کے بعد اب دو نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان طے پایا ہے۔ اس وقت سرینا ولیمز نے مارٹینا ہنگز کو شکست دی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس