برٹنی سپیئرز کے منگیتر حسام اصغری کون ہیں؟

برٹنی سپیئرز اور سام اصغری کی ملاقات پہلی بار 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ بظاہر یہ پہلی نظر میں ہو جانے والی محبت تھی کیونکہ اس کے بعد سے دونوں ایک ساتھ ہیں۔ 

برٹنی سپیئرز نے اپنے بوائے فرینڈ حسام اصغری سے منگنی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے اتوار کو انسٹاگرام پر اپنے بوائے فرینڈ حسام اصغری (جو امریکہ میں خود کو سام اصغری کہلواتے ہیں) سے منگنی کا اعلان ایک ویڈیو شیئر کرکے کیا، جس میں وہ منگنی کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔

اب تک اس ویڈیو کو 24 لاکھ لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

برٹنی سپیئرز اور سام اصغری کی ملاقات پہلی بار 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ بظاہر یہ پہلی نظر میں ہو جانے والی محبت تھی کیونکہ اس کے بعد سے دونوں ایک ساتھ ہیں۔ 

’مینز ہیلتھ‘ نامی میگزین کے مطابق سام اصغری ایرانی شہر تہران میں 1994 میں پیدا ہوئے تھے۔ جب وہ دو سال کے تھے تو ان کے والد امریکہ چلے گئے اور وہاں ٹرک ڈرائیور کی نوکری کرنے لگے۔

سام 2006 میں امریکہ منتقل ہوئے تو ان کی عمر 12 برس تھی جب کہ ان کی والدہ اور تین بہنیں تہران ہی میں رہیں۔ 

امریکہ آنے کے بعد سام نے سکول میں داخلہ لیا لیکن پڑھائی سے زیادہ ان کی توجہ کھیلوں پر رہی۔ وہ فٹ بال  کی ٹیم میں شامل ہو گئے اور کئی کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ٹیموں میں کھیلنے لگے۔

تاہم یہ سلسلہ زیادہ آگے بڑھ نہیں سکا اور اصغری نے ایک کالج میں کریمینل جسٹس پڑھنے کے لیے پارٹ ٹائم داخلہ لے لیا اور ساتھ ہی ساتھ ایک سٹور پر نوکری کرنے لگے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہیں سے انہیں فٹنس ٹریننگ کا شوق ہوا اور انہوں نے کریمینل جسٹس چھوڑ کر فٹنس پڑھنا شروع کر دی۔

انہیں جِم میں فٹنس ٹریننگ کا اس قدر شوق تھا کہ وہ بعض اوقات ورزش کرتے کرتے بےہوش ہو جایا کرتے تھے، کیوں کہ بقول ان کے، ان کی ڈائٹ ٹھیک نہیں تھی۔

جب ان کی بہن امریکہ آئیں تو انہوں نے اپنے بھائی کی جسمانی فزیک دیکھ کر انہیں ماڈلنگ کا مشورہ دیا۔

اس وقت سام کی عمر 21 سال تھی جب انہوں نے پام سپرنگ شہر میں ایک شو میں حصہ لیا، جو بےحد کامیاب رہا۔ 

اس کے بعد انہیں اشتہاروں میں ماڈلنگ کا موقع ملتا رہا، جس میں ٹویوٹا پریئس کا اشتہار بھی شامل ہے، جو سپر بول میں دکھایا گیا۔

اس وقت برٹنی سپیئرز ایک میوزک ویڈیو بنا رہی تھیں، جس میں سام کو ماڈلنگ کرنا تھی۔ 

سام نے ’مینز ہیلتھ‘ کو بتایا: ’میں بہت پرجوش تھا کہ مجھے بہت بڑی آرٹسٹ سے ملنے کا موقع حاصل ہو رہا تھا۔‘ وہ کہتے ہیں کہ جب برٹنی نے کہا کہ ’میں برٹنی ہوں،‘ تو میں نے بطورِ مذاق کہا: ’معذرت، آپ کا نام کیا ہے؟‘

اس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو پانچ برس بعد منگنی پر منتج ہوا۔

منگنی کے اعلان سے چند ہی دن قبل برٹنی کے والد جیمز سپیئرز نے اپنی بیٹی کی زندگی پر قانونی کنٹرول ’کنزرویٹر شپ‘ رضاکارانہ طور پر ختم کر دی تھی۔

 برٹنی کہتی ہیں کہ اس کنزرویٹرشپ کے ذریعے انہیں اپنی زندگی پر اختیار نہیں تھا، انہیں شادی کرنے یا بچہ پیدا کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔

برٹنی سپیئرز کی پہلے 2004 میں کیون فیڈرلائن سے شادی ہوئی اور اس شادی سے ان کے دو بچے بھی ہیں، تاہم ان کی 2006 میں طلاق ہو گئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل