سعودی عرب میں الدرعیہ کمپنی فار ڈیولپمنٹ کے سربراہ جوناتھن ٹیمز نے انکشاف کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے شمال میں ایک فیکٹری تعمیر کی جائے گی جہاں کچی مٹی کے گارے کی 18 کروڑ اینٹیں تیار کی جائیں گی۔
یہ اینٹیں الدرعیہ میں مٹی سے بننے والے دنیا کے سب سے بڑے شہر کی تعمیر کرنے میں استعمال ہوں گی۔
ٹیمز نے بتایا کہ ’الدرعیہ گیٹ وے‘ کی تعمیر کا کام جاری ہے جو ہاتھوں سے تیار کردہ مٹی کی اینٹوں سے بنایا جا رہا ہے۔
جوناثان تيمز رئيس شركة الدرعية للتطوير لـ #العربية : أنشأنا مصنعا لإنتاج 180 مليون طوبة من الطين لبناء أكبر مدينة طينية في العالم#السعودية#اليونيسكو@BinMusaad pic.twitter.com/BEVwZOIXf9
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) October 7, 2021
یہ ویسے ہی بنایا جا رہا ہے جیسے کہ مملکت میں 300 برس قبل بنایا گیا تھا۔ یہ گیٹ وے دنیا میں مٹی کے سب سے بڑے شہر کا مرکزی دروازہ ہو گا۔
العربیہ نیوز چینل کے مطابق ٹیمز نے مزید بتایا کہ الدرعیہ میں کُل 38 ہوٹلز ہوں گے جن میں سے 25 ہوٹلز گیٹ وے کے منصوبے میں شامل ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کی تعمیر کا کام 2024 تک مکمل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ الدرعیہ میں 6 مرکزی عجائب گھر بھی ہوں گے۔
گیٹ وے کے منصوبے میں ’الدرعیہ اسکوائر‘ پر ریٹیل کاروبار کے لیے ایک مرکزی منصوبہ، ایجوکیشن اکیڈمی، کنگ سلمان یونیورسٹی اور دیگر منصوبے اور ملحقہ تنصیبات بھی کی جائیں گی۔