سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر خلود المانع مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس کے شعبے میں دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں شامل ہو گئی ہیں۔
دنیا کی 10 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں ان کا چوتھا نمبر ہے۔
العریبیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خلود نے فہرست میں شمولیت پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس فہرست میں دنیا بھر سے چار ہزار با اثر افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر خلود کے مطابق یہ درجہ بندی سب سے زیادہ شیئر کیے جانے والے تحقیقی مضامین کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔
سعودی سائنس دان خاتون نے زور دیا کہ وہ ٹوئٹر کے پلیٹ فارم کے ذریعے اچھا مواد پیش کرنے کی خواہاں ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ٹیکنالوجی اور اپنے خصوصی شعبے سے متعلق تازہ ترین خبروں، تحقیقی مقالوں، پیش رفت اور ایجادات سے با خبر رہتی ہیں۔
اس کے علاوہ ان میں اہم اور نمایاں ترین چیزوں کو دیگر لوگوں تک بھی پہنچاتی رہتی ہیں۔
ڈاکٹر خلود نے واضح کیا کہ وہ خواتین کی طرف سے سعودی عرب کی نمائندگی پر مسرور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر با اثر افراد کی تعداد محدود ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر خلود المانع سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبے میں سپیشلائزیشن کی حامل چند شخصیات میں سے ایک ہیں۔