سعودی کنسورشیم کی نیو کاسل یونائٹڈ کو خریدنے کی راہ ہموار

نیو کاسل کی خریداری کے بعد یہ کلب بھی مانچسٹر سٹی اور پیرس سینٹ جرمین جیسے سپرکلبز میں شامل ہو گیا جو متمول مالکان کے کلبز ہیں۔

معاہدے کے تحت پبلک انوسیٹمنٹ فنڈ شمال مشرقی انگلینڈ میں 25 کروڑ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے فٹ بال کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا(اے ایف پی فائل)

سعودی عرب کے خودمختار ویلتھ فنڈ کی قیادت میں قائم کنسورشیم کی برطانوی فٹ بال کلب نیو کاسل یونائٹڈ کو خریدنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

عرب نیوز کے مطابق برطانوی کاروباری شخصیت اماندہ سٹیویلی اور ارب پتی سرمایہ کار ریوبین برادران کے ساتھ قائم کردہ اس کنسورشیم کی کلب کے مالک مائیک ایشلے کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات 18 مہینے سے جاری تھے۔ یہ معاہدہ 41 کروڑ ڈالر میں طے پایا ہے۔

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان کا کہنا ہے کہ ’ہم نیو کاسل یونائیٹڈ کے نئے مالکان بن کر بہت پر جوش ہیں جو برطانیہ کا ایک معروف فٹ بال کلب ہے۔ ہم نیو کاسل کے مداحوں کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں بے پناہ حمایت دی اور ہم ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

معاہدے کے تحت پبلک انوسیٹمنٹ فنڈ شمال مشرقی انگلینڈ میں 25 کروڑ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے فٹ بال کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔

نیو کاسل کی خریداری کے بعد یہ کلب بھی مانچسٹر سٹی اور پیرس سینٹ جرمین جیسے سپرکلبز میں شامل ہو گیا جو متمول مالکان کے کلبز ہیں۔

معاہدے کے تحت پی آئی ایف کو اس ملکیت میں 80 فیصد کی شراکت داری کے ساتھ سبقت حاصل ہو گی جب کہ سٹیویلی اور ریوبینز برادران دس دس فیصد شئیرز کے مالک ہوں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال