یہ وہ گاڑی ہے جو مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آپ نے شاید اس کے بارے میں نہ سنا ہو، نہ اس کو سڑک پر چلتے دیکھا ہو، لیکن ایم جی 5 الیکٹرک سٹیشن ویگن اپنی نئی لمبی رینج کے بڑے بیٹری پیک کے ساتھ فی کلومیٹر مارکیٹ میں دستیاب سب سے سستی الیکٹرک کار ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آپ اس سے ایک چارج میں 400 کلومیٹر یا 250 میل دور تک جا سکتے ہیں، اور یہ بات قابل فہم دکھائی دیتی ہے۔ آپ کس طرح گاڑی چلاتے ہیں اور باہر کا درجہ حرارت (ٹھنڈا موسم بیٹریوں کو پسند نہیں) پر منحصر ہے، آپ باآسانی 514 کلومیٹر یا 320 میل تک ایکسیلیٹر پر ہاتھ ہلکا اور رفتار کم رکھ کر سفر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اسے بہت ہی تیز دوڑا رہے ہیں تو 240 کلومیٹر یا 150 میل تک گھسیٹ سکتے ہیں۔
سہولیات کی ’خصوصی‘ سطح جو میں نے ٹرائی کی میں آپ کو تمام آٹومیشن اور کنیکٹوٹی مل جائے گی جس کی آپ نئی فیملی کار سے توقع کریں گے۔ یہ سب کچھ تقریباً 65 لاکھ روپوں (28 ہزار پاؤنڈز) میں۔ اور اگر آپ کسی بروکر کے پاس جاتے ہیں تو اس سے بھی کم قیمت میں مل جائے۔ سات سالہ کمپنی کی وارنٹی اس کے علاوہ ہے۔
یہ ان شرائط میں فیاٹ نیو 500 الیکٹرک کو ٹکر دیتی ہے جس کے بارے میں پچھلے ہفتے میں نے لکھا تھا۔ حالانکہ یہ گاڑی واضح طور پر اس سے قدرے پرانے زمانے کی اسٹیٹ کار سے کہیں زیادہ پیاری اور زیادہ فیشن ایبل ہے۔ میرا مطلب ہے ان دنوں کون اسٹیٹ کاریں بناتا ہے؟ اگر آپ ٹرینڈی ہونا پسند کرتے ہیں تو ایم جی آپ کو اس ماڈل کا ایچ ایس نامی ایک ایس یو وی ورژن بھی فروخت کرتا ہے، لیکن کہانی الگ ہے۔
ایم جی 5 اتنی کامیاب اور اس قدر عمدہ قیمت کی ہے جس کی واحد وجہ اس کا چینی ہونا ہے۔ ایم جی کا آج کے نام کے علاوہ پرانی برطانوی ایم جی سپورٹس کاروں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ایم جی روور اور کبھی دنیا کی معروف لانگ برج کمپنی کے برمنگھم میں زوال کے بعد یہ برانڈ شنگھائی آٹوموٹو کی ملکیت بن گیا ہے۔ یہ چینی جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر مستقبل قریب کی نئی بیٹری الیکٹرک کار ٹیکنالوجیز کے رہنما ہیں۔ بہتر حکمت عملی کے طور پر، بیجنگ نے بہت پہلے یہ نتیجہ اخذ کر لیا تھا کہ وہ روایتی، انٹرنل کمبسچن انجن والی گاڑیوں میں جرمن اور جاپانی نژاد بڑی کمپنیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتیں لہذا انہوں نے انہیں پیچھے چھوڑنے کے لیے الیکٹرک کے شعبے میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
انہوں نے مغربی کمپنیوں کے ساتھ اپنی بہت سی (لازمی) شراکت داریوں سے کامیاب، موثر بڑے پیمانے پر پیداوار کے کچھ راز بھی سیکھے ہیں۔ خام مال کی فراہمی، جیسے کہ لتھیم اور کوبالٹ اور آر اینڈ ڈی میں بھاری رقوم کی سرمایہ کاری شروع کی اور شنگھائی آٹو شو میں آنے والا کوئی بھی ان کی جدت اور تجربے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے حیران رہ جائے گا۔ چینی کسی زمانے میں ڈائیو ماریا سے لے کر رولس رائس فینٹم تک کسی بھی چیز کی مزاحیہ طور پر خوفناک ماڈل بنانے کے لیے مشہور تھے۔ اب یہ مغرب ہے جو آٹو انڈسٹری کے مستقبل کے لیے چین کی طرف دیکھتا ہے۔ میں ان سب کے جیو پولیٹیکل اثرات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔
-
جزیات
-
MG5 EV لانگ رینج ایکسائٹ
-
قیمت: 28995 پاونڈز
-
انجن: سنگل الیکٹرک موٹر ، 57kWh بیٹری سے چلنے والی فرنٹ ڈرائیو
-
پاور (بی ایچ پی): 156
-
ٹاپ رفتار: 185 کلومیٹر فی گھنٹہ
-
حد: 400 کلومیٹرز
-
CO2 اخراج: 0۔
یہ دوسری صورت میں ناقابل ذکر کمپیکٹ اسٹیٹ کار چینی صنعتی بالادستی کی غیرمتوقع علامت ہے۔ ڈرائیور کا تجربہ بہت خوشگوار ہے۔ اس میں کی لیس انٹری ہے، لہذا آپ صرف اس کے پاس جائیں، اندر بیٹھیں، سیٹ بیلٹ لگائیں، سٹارٹ بٹن دبائیں، آٹومیٹک گیئر کنٹرول کو موڑیں اور تقریبا خاموشی سے چل پڑیں۔ جہاں آپ جا رہے ہیں وہاں جانے کے لیے آپ کو استعمال میں آسان سیٹلائٹ نیویگیشن اور ماحول کنٹرول سسٹم ، بضرورت کروز کنٹرول، ایمرجنسی خودکار بریکنگ، لین اسسٹ اور ریورسنگ کیمرہ ملتا ہے۔ برقی چمڑے کی نشستیں گرم اور آرام دہ ہیں، اور اندر کافی جگہ ہے۔
یہ ایک انتہائی زندہ دل کار بھی ہے اور اتنی طاقت دستیاب ہوتی ہے کہ کبھی کبھی ٹائر چلتے رہنا چاہتے ہیں۔ اسے چلانا ہلکا پھلکا محسوس ہوتا ہے جو کہ عام طور پر ٹھوس بھاری جرمن احساس سے مختلف ہے جسے ہم اپنی گاڑیوں میں برداشت کر چکے ہیں، لیکن یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔ ایم جی 5 صرف ایسا لگتا ہے جیسے یہ ایک کامیاب غذا پر رہتی ہے، اور یہ پہلو اس کی تیاری اور نشوونما میں ذہن میں رہا ہوگا۔ اس کا وزن 1.5 ٹن ہے جو 1.8 ٹن کی کیا ای نیرو کی طرح کارکردگی میں کی طرح ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایم جی کی ہینڈلنگ اچھی ہے غیرمعمولی نہیں، لہذا آپ اسے زیادہ دور نہیں دھکیلنا چاہیں گے، لیکن نسبتا زیادہ اونچی سواری ہونے کی وجہ سے دیہی اور شہری راستوں پر زمین سے ٹکرانے سے بچاتی ہے۔ آپ کار کو نارمل، اکانومی یا سپورٹس سیٹنگ پر سیٹ کر سکتے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کے بنیادی کردار میں زیادہ فرق نہیں پڑتا۔
منفی پہلو کم ہیں۔ تکنیکی طور پر بیٹری پیک کے حجم کی وجہ سے اس کے کچھ حریفوں کے مقابلے میں اسے چارج کرنا تھوڑا سست لگتا ہے۔ اگر آپ اس قسم کے شخص ہیں جن کے لیے پلاسٹک اور اندرونی ڈیزائن میں خوبی سب سے اہم ہے تو آپ شاید بہت سجیلی وی ڈبلیو آئی ڈی 3 یا الیکٹرک وولوو ایکس سی 40 ریچارج میں خوش ہوں گے، لیکن وہ زیادہ مہنگی ہیں اور ان کی حد کم ہے۔
گمنام ایم جی فائیو اپنی شکل و صورت کی وجہ سے کسی کو زیادہ متاثر نہیں کرے گی (حالانکہ سامنے کا حصہ بہت اچھا اور جرات مندانہ ہے ، معاصر VWs سے متاثر ہے) ، یا جسے ہر کوئی سر موڑ کر دیکھتا ہے لیکن اس وقت پہیوں پر یہ سب سے اہم چیز ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ الیکٹرک کار حاصل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ محض لاگت ہے - نئے پٹرول کے مساوی پر عام 10000 پاونڈ پریمیم، جو کہ کسی بھی صورت کافی مہنگا ہے۔ لیزنگ منصوبے سستی ہونے کے فرق کو باآسانی چھپاتے ہیں، لیکن مسئلہ اب بھی ہے۔ ایم جی فائیو بتاتی ہے کہ یہ فرق ناقابل برداشت نہیں ہو سکتا۔
© The Independent