ہالا کی کاشی گری صدیوں سے سندھ کا تہذیبی ورثہ ہے۔
آج کاشی کے ٹائلز مزاروں اور مسجدوں کو جدید انداز و ڈیزائن کے ساتھ مختلف رنگوں سے سجا رہے ہیں۔
قادر بخش جانی سومرو ہالا کے کاشی گر فنکار ہیں۔ ان کے بزرگ بھی اسی حوالے سے مشہور تھے اور انہیں بھی حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس مل چکا ہے۔
قادر بخش کا چار نسلوں سے چلنے والا ثقافتی کام آج ڈیجیٹل دور میں داخل ہوچکا ہے۔
ان کے بیٹے علی رضا لاہور سے سرامکس کی تعلیم حاصل کر کے آئے ہیں، یعنیٰ اب وہ کئی پیڑی سے چلے آرہے کام کو جدت کے ساتھ چلائیں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
قادر بخش کا کہنا ہے کہ ’کاشی کا کام سندھ میں دو جگہ ہوتا ہے۔ ایک ہالا اور ایک نصر پور میں۔ یہ کام وسطیٰ ایشیا، ایران اور افغانشان سے ہوتا ہوا یہاں پہنچا۔‘
مجھے یاد ہے میرے والد نے بادشاہی مسجد، ٹھٹھہ کے نادر کام کو دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ جن قدیم عمارتوں کی طرز تعمیر میں نیلا رنگ نمایاں ہو، وہاں ترکی، وسطی ایشیا اور ایران کا گہرا اثر ملے گا۔
انسانی تاریخ میں نیلا رنگ آسمان کو ظاہر کرتا ہے، یعنیٰ ہم کہہ سکتے ہیں کہ مغل طرز تعمیر ہو یا پھر ایرانی انداز نیلے ٹائلز یکساں اور نمایاں ہیں۔