ٹیسلا اور سپیس ایک کمپنیوں کے سربراہ ایلون مسک کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اپنے تمام حریفوں کو چھوڑ کر دنیا کے مالدار ترین فرد بن گئے ہیں۔
مالیاتی ادارے بلومبرگ کی تازہ ترین ریٹنگ کے مطابق اس وقت ایلون مسک کے کل اثاثوں کی مالیت 302 ارب ڈالر ہے، جو نہ صرف ان کے قریب ترین حریف ایمازون کمپنی کے جیف بیزوس سے 103 ارب ڈالر زیادہ ہے بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے سینکڑوں ملکوں کی کل قومی پیداوار سے بھی زیادہ ہے۔
ایڈورڈ لوس نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’ایلون مسک کی دولت 22 کروڑ آبادی والے ملک پاکستان سے زیادہ ہے۔‘
Elon Musk's net worth now greater than Pakistan's gross domestic product - a country with 220 million people.
— Edward Luce (@EdwardGLuce) October 27, 2021
اس کے جواب میں کئی لوگوں نے ٹویٹس کیں جن کے جواب میں لوس نے نیچے لکھا کہ اگر وہ ایسا کر لیں تو ’22 کروڑ برہم لوگ تو ملیں گے، ساتھ ہی ایک زبردست ٹی 20 ٹیم بھی مل جائے گی۔‘
ماریانے ولیم سن نامی صارف نے لکھا کہ ’صرف رواں ہفتے کے دوران ایلون مسک کی دولت میں 36 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود وہ ارب پتی افراد کی دولت پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ ان پر مزید ٹیکس لگانا چاہیں گے؟ کیا ایسا نہیں ہے؟‘
This week alone Elon Musk's fortune grew by $36 billion, yet he goes out full blast to criticize a proposed wealth tax on billionaires. Kinda makes you want to tax him a whole lot more, doesn't it?
— Marianne Williamson (@marwilliamson) October 26, 2021
بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق 2021 میں پاکستان کی کل قومی پیدوار (جی ڈی پی) 286 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے، یعنی ایلون مسک کی دولت سے 16 ارب ڈالر کم۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہی نہیں، بلکہ جب ہم نے آئی ایم ایف کے تازہ ترین اعداد و شمار اکٹھے کیے تو پتہ چلا کہ دنیا کے غریب ترین 61 ملکوں کی مجموعی دولت جوڑی جائے تو وہ بھی ایلون مسک کے اثاثوں سے کم بنتی ہے۔
ان ملکوں میں چھوٹے ملک ضرور شامل ہیں مگر اس میں بھوٹان، مالدیپ، جبوتی، لائبیریا، باربادوس، صومالیہ، قرغیزستان، موریطانیہ، موریشس، اور منگولیا جیسے ملک شامل ہیں۔