سکویڈ کرپٹو کرنسی کی قدر چند ہی روز میں 45 ہزار فیصد بڑھ گئی

یہ شو یک دم پوری دنیا میں مشہور ہو گیا اور 12 اکتوبر تک یہ 10 کروڑ دس لاکھ ویوز کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹی وی سیریز بن گئی۔

گیم کے ہر راؤنڈ میں شرکا کو شامل ہونے کے لیے مخصوص لاگت تک کی سکویڈ کرپٹو کرنسی خرچ کرنا ہو گی(اے ایف پی)

 معروف کورین نیٹ فلکس شو ’سکویڈ گیم‘ پر مبنی ایک کریپٹو کرنسی کی قیمت لانچنگ کے چند روز بعد ہی 45 ہزار فیصد سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔

’سکویڈ کرپٹو ٹوکن‘ منگل کو تقریباً 1.2 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا تھا لیکن اس وقت اس کی قیمت 4.5 ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہے جس کی قدر اس مدت میں 45 ہزار فیصد سے زیادہ بڑھ گئی۔

بدترین حالات زندگی کی عکاسی کرنے والے کوریا کے ڈرامے سے متاثر ہو کر بنائے گئے اس شو میں بچے ایک ہلاکت خیز ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہیں اور اس کے لیے سکویڈ ’پلے ٹو ارن‘ کرپٹو کرنسی متعارف کرائی گئی ہے۔

یہ شو یک دم پوری دنیا میں مشہور ہو گیا اور 12 اکتوبر تک یہ 111 ملین ویوز کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹی وی سیریز بن گئی۔

سکویڈ گیم پروجیکٹ میں لوگ آن لائن گیمز میں حصہ لینے کے لیے یہ ٹوکن خریدتے ہیں جس سے وہ مزید ٹوکن کما سکتے ہیں جسے دوسری کریپٹو کرنسیوں یا عام رقم تبدیل کرایا جا سکتا ہے۔

سکویڈ ٹوکن کا استعمال کرتے ہوئے لوگ اس شو کے ایک آن لائن گیم میں حصہ لے سکتے ہیں جس آغاز نومبر سے ہونے جا رہا ہے۔

پلیٹ فارم کے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ’جتنے زیادہ لوگ اس گیم میں شامل ہوں گے اس کا اتنا ہی بڑا انعامی پول ہو گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’گیم کی انٹری فیس کا 10 فیصد ڈویلپرز والیٹ کو جب کہ باقی 90 فیصد کو آخری فاتح کو دی جانے والی انعامی رقم میں جمع کر دیا جائے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

توقع ہے کہ آن لائن ٹورنامنٹ نیٹ فلکس شو کی طرز پر چھ راؤنڈ پر مشتمل گیمز پر مشتمل ہو گا لیکن ٹی وی سیریز کے برعکس کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے ’مہلک نتائج‘ نہیں ہوں گے۔

پلیٹ فارم نے اپنے بیان میں کہا: ’یہاں کرپٹو کی دنیا میں ہر کوئی ہمارے بازار میں سکویڈ ٹوکن یا متعلقہ این ایف ٹیز کے ساتھ سکویڈ گیم میں حصہ لے سکتا ہے۔‘

گیم کے ہر راؤنڈ میں شرکا کو شامل ہونے کے لیے مخصوص لاگت تک کی سکویڈ کرپٹو کرنسی خرچ کرنا ہو گی۔

مثال کے طور پر ٹی وی شو کی مشہور گیم ’ریڈ لائٹ، گرین لائٹ‘ کے نام سے ابتدائی راؤنڈ میں میں شامل ہونے کے لیے 456 سکویڈ ٹوکن خرچ کرنا ہوں گے اور دوسرے لیول کے لیے شرکا کو اس ڈیجیٹل ٹوکن کے 1000 یونٹس خرچ کرنا ہوں گے۔

سکویڈ حقیقی دنیا کے کلچرل ٹرینڈز اور میمز کی بنیاد پر تخلیق ہونے والے ورچوئل ٹوکنز کی بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل ہو گیا ہے اس کی مثال dogecoin جو 2013 میں ایک پیروڈی کے طور پر تخلیق کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے ایک کامیاب کریپٹو کرنسی بن گیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی